سکرنڈ رپورٹ راج کماراوڈ جماعت اسلامی کے صوبائی جنرل سیکریٹری و ٹاؤن ناظم کراچی ، محمد یوسف نے کہا ہے کہ سندھ کی سر زمین پر اب جماعت اسلامی کی جڑیں گہری ہو رہی ہیں

21

سکرنڈ رپورٹ راج کماراوڈ جماعت اسلامی کے صوبائی جنرل سیکریٹری و ٹاؤن ناظم کراچی ، محمد یوسف نے کہا ہے کہ سندھ کی سر زمین پر اب جماعت اسلامی کی جڑیں گہری ہو رہی ہیں وہ دن دور نہیں جب سندھ کی دھرتی سے وڈیروں اور جاگیر داروں کا سورج غروب ہوجائے گا اور یہ اسلامی انقلاب کی برکات سے خوب ،خوب سیراب ہوگی ، وہ سکرنڈ میں 16 رابطہ کمیٹیوں کی تشکیل کے بعد ، عہدیداران و ممبران کی حلف برداری کیلئے منعقد کیے جانے والے، جماعت اسلامی سکرنڈ عظیم الشان ممبرز کنونشن سے خطاب کر رہے تھے، ممبرز کنونشن سے امیر ضلع طارق جاوید ، نائب امراء سرور احمد قریشی، کنور راشد مکرّم قائم مقام امیر شہر مفتی امام دین لغاری ، جنرل سیکریٹری محمد توصیف رحمانی اور راؤ زبیر منصوری نے مختلف موضوعات پر خطاب کیا، کنونشن میں ، 11 اسراجات تشکیل دے کر ، جماعت اسلامی ۔۔۔ کیا؟ ۔۔۔ کیوں ؟ ۔۔۔ کیسے؟ کے موضوع پر گروپ ڈسکشنز بھی منعقد کیے گئے

Comments are closed.