وزیر اعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے چلاس تھور میں ایف سی اہلکار پر شرپسندوں کی جانب سے فائرنگ اور ایف سی اہلکار کی شہادت کے واقع کی شدید الفاظ میں مذمت

18

گلگت : وزیر اعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے چلاس تھور میں ایف سی اہلکار پر شرپسندوں کی جانب سے فائرنگ اور ایف سی اہلکار کی شہادت کے واقع کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریاستی اہلکاروں پر دہشت گردوں کی جانب سے فائرنگ ناقابل قبول عمل ہے۔ دہشت گردوں کو قانون کے گرفت میں لانے کے واضح احکامات دیئے ہیں۔ وزیر اعلی نے محکمہ داخلہ سے اس واقعہ کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ دہشت گردوں کی گرفتاری کو یقینی بنایا جائے۔ وزیر اعلی نے شہید ایف سی اہلکار کی بلند درجات کے لیے دعا کی ہے۔

Comments are closed.