مئیر میونسپل کارپوریشن استامحمد میر مظفر خان جمالی کی زیر نگرانی کونسل کی متفقہ اسکیم کے تحت گھنٹہ گھر چوک پر ترقیاتی کاموں کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔
استامحمد20 جولائی: مئیر میونسپل کارپوریشن استامحمد میر مظفر خان جمالی کی زیر نگرانی کونسل کی متفقہ اسکیم کے تحت گھنٹہ گھر چوک پر ترقیاتی کاموں کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔ اس ترقیاتی منصوبے کا مقصد شہر کے اہم اور مصروف ترین چوک کی خوبصورتی، کشادگی اور عوامی سہولیات میں اضافہ کرنا ہے۔ اس موقع پر ڈپٹی مئیر استامحمد حاجی خان پلال نے گھنٹہ گھر چوک کا دورہ کرکے جاری ترقیاتی کاموں کا تفصیل سے معائنہ کیا، کام کے معیار اور رفتار کا جائزہ لیا اور متعلقہ ٹھیکیدار اور میونسپل عملے کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ ترقیاتی کام کو جلد از جلد مکمل کیا جائے تاکہ عوام کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ شہری علاقوں میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا مقصد عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرنا، شہر کی خوبصورتی میں اضافہ کرنا اور ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانا ہے۔ ڈپٹی مئیر نے کہا کہ مئیر میر مظفر خان جمالی کی قیادت میں میونسپل کارپوریشن شہر بھر کی ترقی اور عوامی مسائل کے حل کے لیے کوشاں ہے اور گھنٹہ گھر چوک پر جاری یہ منصوبہ کونسل کی متفقہ اسکیم ہے جسے جلد مکمل کرکے عوام کے لیے کھول دیا جائے گا۔ شہریوں نے بھی ترقیاتی کاموں کے آغاز پر میونسپل انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس منصوبے سے شہر کی مرکزی شاہراہ اور چوک کی خوبصورتی کے ساتھ ساتھ ٹریفک نظام بھی بہتر ہوگا۔
Comments are closed.