وزیر زراعت بلوچستان و ترجمان صدرِ پاکستان برائے بلوچستان میر علی حسن زہری نے میجر محمد انور کاکڑ کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

16

حب20 جولائی :وزیر زراعت بلوچستان و ترجمان صدرِ پاکستان برائے بلوچستان میر علی حسن زہری نے میجر محمد انور کاکڑ کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میجر محمد انور کاکڑ کی شہادت قومی سانحہ ہے۔ وہ ایک دلیر، فرض شناس اور وطن پر جان قربان کرنے والے سپاہی تھے جنہوں نے ہمیشہ پاکستان کی سلامتی، خودمختاری اور عوام کے تحفظ کے لیے اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر خدمات انجام دیں۔ ان کی شہادت ایک سوچی سمجھی پراکسی سازش کا نتیجہ ہے، جس کے پیچھے بھارت جیسی دشمن قوتوں کا مکروہ ہاتھ واضح طور پر نظر آتا ہے میر علی حسن زہری نے کہا کہ بھارتی خفیہ ایجنسیاں مسلسل پاکستان کے امن، افواج اور حساس اداروں کو نشانہ بنانے کی سازشوں میں ملوث ہیں، اور میجر انور کاکڑ کی شہادت اسی سلسلے کی کڑی ہے۔ ہم ان سازشوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستانی فوج قوم کا فخر ہے، اور ہماری بہادر افواج نے ہر محاذ پر دشمن کو منہ توڑ جواب دیا ہے۔ دشمن کی کوئی بھی سازش ہمارے حوصلے اور اتحاد کو کمزور نہیں کر سکتی میر علی حسن زہری نے میجر محمد انور کاکڑ کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم اس عظیم شہید کو سلام پیش کرتی ہے، اور ان کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی۔ ان کا خون دشمن کی شکست اور ہماری آزادی کا استعارہ بنے گا۔

Comments are closed.