سابق وزیر حکومت کیپٹن محمد سرفراز خان اور سابق ڈائریکٹر جنرل شہری دفاع آزاد کشمیر ذوالفقار علی کے بھائی ریٹائرڈ منیجنگ ڈائریکٹر آزاد جموں و کشمیر بینک ممتاز علی مرحوم کی نماز جنازہ مرکزی عیدگاہ ایف ون میں ادا کردی گئی

17

میرپور )20جولائی2025
سابق وزیر حکومت کیپٹن محمد سرفراز خان اور سابق ڈائریکٹر جنرل شہری دفاع آزاد کشمیر ذوالفقار علی کے بھائی ریٹائرڈ منیجنگ ڈائریکٹر آزاد جموں و کشمیر بینک ممتاز علی مرحوم کی نماز جنازہ مرکزی عیدگاہ ایف ون میں ادا کردی گئی۔نماز جنازہ مولانا گوہر الرحمن نے پڑھائی جبکہ نماز جنازہ میں وزیر حکومت چوہدری قاسم مجید،وزیر اعظم آزادکشمیر کے سپیشل ایڈوائزر کرنل (ر)محمد معروف،سابق وزراء حکومت چوہدری محمد سعید، سابق امید وار اسمبلی نذیر انقلابی، سابق امید وار اسمبلی راجہ ظفر معروف، سابق امید وار ان ا سمبلی مطلوب انقلابی،ظفر انور، سابق صدر سپریم کورٹ بار سید نشاط کاظمی ایڈووکیٹ،سابق چیف جسٹس جسٹس اعظم خان، سابق ڈی جی ایم ڈی اے چوہدری اعجاز رضا،سابق سیکرٹری اطلاعات شوکت مجید ملک، چیئرمین زکواۃ و عشر چوہدری محمد صدیق، سابق کمشنر راجہ فضل الرحمن، سابق محتسب اعلیٰ مرزا ظفر حسین جرال، ریاض عالم ایڈووکیٹ، سابق ایڈمنسٹریٹر ظفر معروف،سابق ایس پی عامر نوابی، اے کے این ایس کے صدر چوہدری محمد امجد، بینک آف آزاد جموں وکشمیر کے پریزیڈنٹ شاہد شہزاد میر،سابق پریزیڈنٹ اے جے کے بینک خاور سعید،اے جے کے بینک کے راجہ غلام مصطفی،راجہ مسعود،احتشام ملک،جاوید اقبال،راجہ سرمد، امیدوار اسمبلی معیز مجید، صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن چوہدری محمود پلاکوی ایڈووکیٹ، راجہ وسیم یونس،ڈاکٹر سرفراد،راجہ مسعود لہڑی، چوہدری عارف،مسلم کانفرنس کے عبدالشکور مغل، پیر الیاس قمر القادری،اعظم چشتی،کونسلر راجہ عمران منیر،شکیل چوہدری،سید قمر عباس،سید قیصر شیراز کاظمی کے علاوہ وکلاء،جوڈیشری،سیاسی راہنما، صحافیوں،ڈاکٹرز، سرکاری ملازمین،انجمن تاجراں اور مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

Comments are closed.