عوامی مسائل کا حل، ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل اور امن و امان کا قیام ضلعی انتظامیہ اور منتخب نمائندوں کی مشترکہ ذمہ داری ہے، وفاقی وزیرپیر سید عمران احمد شاہ

19

ساہیوال۔ 19 جولائی  :وفاقی وزیر تخفیف غربت اور کنوئینر ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی پیر سید عمران احمد شاہ نے کہا ہے کہ عوامی مسائل کا حل، ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل اور امن و امان کا قیام ضلعی انتظامیہ اور منتخب نمائندوں کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ وہ یہاںمنٹگمری ہال میں منعقدہ ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کر رہے تھےجس میں ڈپٹی کمشنر شاہد محمود، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر رانا طاہر رحمان، اراکین اسمبلی پیر ولایت احمدشاہ کھگہ، ملک قاسم ندیم، نوید اسلم لودھی اور رانا ریاض احمد خان نے بھی شرکت کی۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نیاز احمد مغل، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ محمد اکرم وٹو سمیت تمام محکموں کے سربراہان بھی موجود تھے۔ڈی پی او رانا طاہر رحمان نے اجلاس کو ضلع بھر کی امن و امان کی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ مربوط حکمت عملی، تھانوں کی مانیٹرنگ اور کمیونٹی انگیجمنٹ کے باعث جرائم کی شرح میں نمایاں کمی آئی ہے۔اجلاس میں صاف پانی اتھارٹی کی کارکردگی، جاری ترقیاتی اسکیموں کا تفصیلی جائزہ اور فنڈز کے بروقت اجرائ پر بھی غور کیا گیا۔ منتخب نمائندگان نے متعلقہ افسران پر زور دیا کہ ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ وقت میں مکمل کیا جائے تاکہ عوام کو بروقت سہولیات فراہم کی جا سکیں۔اجلاس میں ڈیویلپمنٹ ریویو کے تحت مختلف محکموں میں جاری ترقیاتی سکیموں پر کام کی رفتار اور معیار کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا۔وفاقی وزیر پیر سید عمران احمد شاہ نے کہا کہ ضلعی سطح پر اس نوعیت کے باقاعدہ اجلاسوں سے نہ صرف پالیسیوں کا تسلسل قائم رہتا ہے بلکہ افسران کی جوابدہی اور کارکردگی میں بھی بہتری آتی ہے

Comments are closed.