وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات عطااللہ تارڑ اور ان کی والدہ ساجدہ فاروق تارڑ کی سینئر اینکرپرسن مہربخاری کی رہائش گاہ آمد، ان کی والدہ کی وفات پر اظہار تعزیت

22

لاہور۔19جولائی  :وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات عطاءاللہ تارڑ اور ان کی والدہ ساجدہ فاروق تارڑ سینئر اینکر پرسن مہر بخاری کی رہائش گاہ پر گئے اوران کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور تعزیت کا اظہار کیا۔ ہفتہ کووفاقی وزیر اطلاعات ونشریات اور ان کی والدہ نے مرحومہ کے دیگر اہل خانہ سے ملاقات کی اور ان سے ہمدردی کا اظہار کیا۔ انہوں نے مرحومہ کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی۔اس موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات نے کہا کہ مہربخاری کی والدہ ثمینہ بخاری کا انتقال خاندان کے لئے بڑا سانحہ ہے، ماں کا انتقال ایسا خلاہے جو کبھی پ ±ر نہیں ہو سکتا۔ وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات عطاءاللہ تارڑ اور ان کی والدہ ساجدہ فاروق تارڑ نے مرحومہ کے درجات کی بلندی اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی

Comments are closed.