یوم الحاق پاکستان کے موقع پر وزیر توانائی چوہدری ارشد حسین وزیر ہاؤسنگ و فزیکل پلاننگ چوہدری یاسر سلطان اور نو منتخب اعزازی صدارتی مشیر اسلم مغل کی قیادت میں میرپور کی سول سوسائٹی کی جانب سے منگلا پل تا بن خرماں ایک عظیم الشان ریلی کا اہتمام کیا گیا

21

یوم الحاق پاکستان کے موقع پر وزیر توانائی چوہدری ارشد حسین وزیر ہاؤسنگ و فزیکل پلاننگ چوہدری یاسر سلطان اور نو منتخب اعزازی صدارتی مشیر اسلم مغل کی قیادت میں میرپور کی سول سوسائٹی کی جانب سے منگلا پل تا بن خرماں ایک عظیم الشان ریلی کا اہتمام کیا گیا۔ یوم الحاق پاکستان ریلی میں میرپور کے مختلف حصوں سے عوام جلوسوں کی شکل میں شامل ہوئے نو منتخب اعزازی صدارتی مشیر اسلم مغل کی بطور اعزازی صدارتی مشیر تعیناتی ہونے کے بعد پہلی بار میرپور آمد پر منگلا پل پر ان کا شاندار استقبال کیا گیا اس موقع پر عوام نے وزیر ہاؤسنگ و فزیکل پلاننگ چوہدری یاسر سلطان اور اسلم مغل پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں ان کو پھولوں کے ہار پہنائے اس موقع پر بیرسٹر سلطان زندہ باد یاسر سلطان زندہ باد کے نعروں سے فضائیں گونج اٹھیں۔ یوم الحاق پاکستان ریلی منگلا پل سے ہوتے ہوئے چوک شہیداں پہنچی چوک شہیداں سے یہ ریلی بن خرماں پہنچی بن خرماں کے مقام پر اس ریلی نے جلسہ عام کی صورت اختیار کر لی جلسہ عام سے وزیر توانائی چوہدری ارشد حسین وزیر ہاؤسنگ و فزیکل پلاننگ چوہدری یاسر سلطان صدارتی مشیر اسلم مغل اور مئیر میونسپل کارپوریشن میرپور چوہدری عثمان خالد نے خطاب کیا۔وزیر توانائی چوہدری ارشد حسین نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج پوری دنیا میں کشمیری عوام یوم الحاق پاکستان منا کر اس عہد کی تجدید کر رہے ہیں کہ ہم تحریک آزادی کشمیر کی کامیابی کے لیے ہر سطح پر اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔ اسلم مغل صدر ریاست بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے جانثار ساتھی ہیں بین الاقوامی سطح پر صدر ریاست بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی کشمیر کاز کے حوالے سے جدوجہد میں اسلم مغل اہم کردار کرتے ہیں ان کو صدارتی مشیر بننے پر دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں اور امید ہے اسلم مغل اپنی ذمہ داریاں نبھانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔وزیر ہاؤسنگ و فزیکل پلاننگ چوہدری یاسر سلطان نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج آزاد کشمیر سمیت دنیا بھر میں مقیم کشمیری یوم الحاق پاکستان منا رہے ہیں ہماری تاریخ میں یوم الحاق پاکستان کی بڑی اہمیت ہے ہم نے آج اسی مناسبت سے یوم الحاق پاکستان ریلی کا اہتمام کیا جس میں آپ نے بھرپور شرکت کر کے ملی بیداری کا ثبوت دیا ہے میں اس پر میرپور کی عوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔آج نو منتخب صدارتی مشیر جناب اسلم مغل پہلی بار میرپور تشریف لائے ہیں میں ان کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے صدارتی مشیر بننے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں آج کے دن 19 جولائی 1947 میں سری نگر میں کشمیری عوام کے حقیقی نمائندوں نے ایک قرارداد منظور کر کے پاکستان کے ساتھ الحاق کا فیصلہ کیا تھا مجھے یہ اعزاز حاصل ہے کہ سری نگر میں ہونے والے اس اجلاس میں میرے دادا چوہدری نور حسین بھی شامل تھے اور اس تاریخی قرار داد میں جن کشمیری رہنماؤں نے دستخط کیے ان میں میرے دادا چوہدری نور حسین بھی شامل تھے۔یوم الحاق پاکستان کی قرارداد تاریخِ کشمیر میں سنگِ میل کی حیثیت رکھتی ہے یہ قرارداد اس بات کی واضح علامت تھی کہ کشمیری عوام اپنی مذہبی، ثقافتی اور جغرافیائی وابستگی کے تحت پاکستان کا حصہ بننا چاہتے ہیں۔ پاکستان کی بنیاد ”لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ” کے نظریے پر رکھی گئی تھی، اور کشمیری عوام نے بھی اسی نظریے کی بنیاد پر اپنے مستقبل کا فیصلہ کیا۔ بدقسمتی سے تقسیمِ برصغیر کے وقت بھارت نے کشمیریوں کی اس خواہش کو دبانے کی کوشش کی، اور آج تک کشمیری قوم ظلم، جبر اور استبداد کا شکار ہے ظلم کی یہ سیاہ رات جلد ختم ہو گی اور ان شائاللہ جلد سارا کشمیر آزاد ہو کر پاکستان کا حصہ بنے گا۔یومِ الحاقِ پاکستان کا دن ہمیں اس عہد کی یاد دلاتا ہے جو ہمارے بزرگوں نے پاکستان سے وفاداری کا کیا تھا۔ یہ دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ ہمارا رشتہ پاکستان سے محض زمینی نہیں، یہ عقیدے، نظریے اور محبت کا رشتہ ہے۔ آج کے دن ہمیں اس عہد کی تجدید کرنا ہو گی کہ ہم مقبوضہ کشمیر کی عوام کی جدوجہدِ آزادی میں ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ ہم پاکستان کے استحکام، ترقی اور کشمیر کی آزادی کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہمیں اتحاد، یگانگت اور قربانی کا جذبہ عطا فرمائے،نو منتخب صدارتی مشیر اسلم مغل نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے نو منتخب صدارتی مشیر اسلم نے کہا کہ میں سب سے پہلے صدر ریاست آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنھوں نے مجھے اعزازی مشیر تعینات کیا ہے میں کوشش کروں گا کہ میں اپنی زمہ داریاں بطریق احسن سر انجام دوں قائد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی قیادت میں ہم بین الاقوامی سطح پر کشمیر کاز کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔

Comments are closed.