کمشنر میرپور ڈویژن چوہدری مختار حسین نے کہا ہے کہ درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے، موجودہ دور میں ہونے والی ماحولیاتی تبدیلیوں کی بڑی وجہ درختوں کی کٹائی اور نئے درختوں کا نہ لگانا ہے،
کمشنر میرپور ڈویژن چوہدری مختار حسین نے کہا ہے کہ درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے، موجودہ دور میں ہونے والی ماحولیاتی تبدیلیوں کی بڑی وجہ درختوں کی کٹائی اور نئے درختوں کا نہ لگانا ہے، ہر شہری ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے موجودہ شجر کاری موسم میں کم از کم ایک پودا ضرور لگائے، گھروں، خالی جگہوں پر کثیر تعداد میں پودے لگانے کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے دفتر اسسٹنٹ کمشنر اسلام گڑھ میں موسم برسات شجر کاری مہم کا آغاز کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پراسسٹنٹ ڈائریکٹر ایم ڈی ایچ اے و ایم ڈی اے،چوہدری امجد اقبال، DFOمیرپور راجہ عمران شفیع،ایکسئین برقیات وقار میر، ایس ڈی او پبلک ہیلتھ میاں شمس، اسسٹنٹ کمشنر اسلام گڑھ سید یاسر آفتاب گردیزی، تحصیلدار راجہ آصف منیر، نائب تحصیلدار چوھدری محمد الطاف، قائمقام چیرمین میونسپل کمیٹی اسلام گڑھ محمد اسحاق مغل، صدر انجمن تاجراں اسلام گڑھ الحاج محمد یونس فائیکو، سابق ایڈمنسٹریٹر اسلام گڑھ لالہ تصدق علی رفیقی، کونسلر ٹھیکیدار چوھدری طالب حسین، صدر چنار پریس کلب اسلام گڑھ چوھدری امجد علی، پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما محمود احمد قاضی، چوھدری ناظم حسین، چوھدری منشا تاج، چوھدری غلام فرید، چوھدری محمد حنیف، ایس ڈی او برقیات راجہ یاسر بشیر، پروفیسر بلال احمد ڈار، کمانڈر محمد رفیق، مسیر عبدالرزاق، چوھدری شوکت علی سمیت کثیر تعداد میں عوام علاقہ موجود تھے۔کمشنر میرپور ڈویژن چوہدری مختار حسین نے کہا کہ موجودہ دورمیں ماحولیاتی تبدیلی کی بڑی وجہ درختوں کا بے دریغ کٹاؤ ہے۔ماحولیاتی تبدیلی سے بچنے اور آنے والی نسلوں کا مستقبل محفوظ بنانے کے لیے آج ہمیں سوچنے کی ضرورت ہے۔ اگر شجر کاری کو سنجیدگی سے نہ لیا گیا تو اس کے نقصانات آنے والی نسلوں کو اٹھانے پڑ سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے اس لیے اس نیکی کے کام میں ہم سب کو بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے۔ موجودہ شجر کاری کے موسم میں ہر شخص کو اپنی ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے پودے لگانے چاہیے۔ آپ کے پاس جتنی بھی زمین ہے اس میں زیادہ سے زیادہ پودے لگائیں۔ زیادہ سے زیادہ شجر کاری سے ماحول پر مثبت اثرات مرتب ہونگے اور ماحولیاتی تبدیلی سے بھی جان چھڑائی جاسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ رواں سال میرپور ڈویژن کے اندر مختلف محکمہ جات کے تعاون سے کثیر تعداد میں پودے لگانے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔ محکمہ جنگلات اور دیگر محکمہ جات کے تعاون سے عوام کو مفت پودے فراہم کیے جائیں گا اب عوام کی ذمہ داری ہے کہ وہ ان پودے کو بہتر جگہوں پر لگا کر ان کی حفاظت کرتیں تاکہ اس صدقہ جاریہ میں ہم سب شامل ہوسکیں۔
Comments are closed.