صدرِ مملکت آصف علی زرداری کا یومِ الحاقِ پاکستان پر پیغام

24

19 جولائی 1947 کو کشمیری کے غیور عوام نے پاکستان کے ساتھ الحاق کی تاریخی قرارداد منظور کی — صدرِ مملکت

یومِ الحاقِ پاکستان کشمیری عوام کی اجتماعی سوچ اور پاکستان سے فطری و دائمی رشتے کی روشن علامت ہے — صدر آصف علی زرداری

کشمیری عوام بھارتی ظلم و جبر کے باوجود حقِ خودارادیت کی جدوجہد استقامت سے جاری رکھے ہوئے ہیں — صدرِ مملکت

کشمیریوں کی قربانیاں آج دنیا بھر میں آزادی، حریت اور قربانی کی مثال بن چکی ہیں — صدر آصف علی زرداری

کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حق خودارادیت ملنے تک ان کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رہے گی۔ صدر مملکت

ہمیں کامل یقین ہے کہ کشمیری عوام کی جدوجہد رائیگاں نہیں جائے گی، وہ ایک دن بھارتی تسلط سے آزاد ہوں گے — صدر آصف علی زرداری

Comments are closed.