سول سروس کو جدید ٹیکنالوجی اور بین الاقوامی سطح پر رائج عوامی خدمت کے معیار سے ہم آہنگ کرنے کی ضرورت ہے،وزیراعظم شہباز شریف

22

اسلام آباد۔18جولائی :وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سول سروس کو مزید فعال بنانے کےلئے اس کی تجدید نو کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ سول سروس کو جدید ٹیکنالوجی اور بین الاقوامی سطح پر رائج عوامی خدمت کے معیار سے ہم آہنگ کرنے کی ضرورت ہے۔وزیراعظم افس کے میڈیا ونگ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت سول سروس کی ریفارمز پر جائزہ اجلاس جمعہ کو یہاں منعقد ہوا۔ اجلاس میں وفاقی وزیر برائے پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ احسن اقبال، وفاقی وزیر برائے اکنامک افیئرز ڈویڑن احد خان چیمہ، وفاقی وزیر علی پرویز ملک اور دیگر متعلقہ نمائندہ سرکاری افسران نے شرکت کی۔وزیراعظم نے کہا کہ ملکی سول سروس کو جدید ٹیکنالوجی اور بین الاقوامی سطح پر رائج عوامی خدمت کے معیار سے ہم آہنگ کرنے کی ضرورت ہے، سول سروس کو مزید فعال کرنے کے لئے اس کی تجدید نو وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ سول سروس حکومت کی عملی کارکردگی اور مختلف وزارتوں اور شعبہ جات میں پالیسی کے مو ¿ثر عمل درآمد میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے، سول سروس کی جامع اور مو ¿ثر حکمت عملی کے تحت تجدید نو حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ سول سروس کی انتظامی اور اداراجاتی ریفارمز میں نمائندہ سرکاری افسران اور عوامی نمائندگان کی رائے کی شمولیت کو یقینی بنائی جائے۔ اجلا س میں وفاقی وزیر برائے پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ پروفیسر احسن اقبال نے وزیراعظم کو سول سروس کی مجوزہ ریفارمز پر بریفنگ دی گئی جس میں بتایا گیا کہ سول سروس کے ڈھانچے میں سرکاری افسران کی بھرتی، پرموشن، ٹریننگ اور موجودہ اداراجاتی صلاحیتوں میں اضافے کے موجودہ نظام میں خاطر خواہ بہتری کی گنجائش ہے

Comments are closed.