صدرآزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے اعزازی صدارتی مشیر برائے برمنگھم (برطانیہ)محمد اسلم مغل کی ایوان صدر کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں تفصیلی ملاقات۔ اس موقع پر صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے اعزازی صدارتی مشیر برائے برمنگھم (برطانیہ)محمد اسلم مغل کو ہدایت کی کہ برطانیہ میں مقیم کشمیری مسئلہ کشمیر کو انٹرنیشنل کمیونٹی کے سامنے اُجاگر کرنے کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں اور مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کو بھی دنیا کے سامنے بے نقاب کریں کیونکہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں کشمیری عوام پر عرصہ حیات تنگ کر رکھا ہے اور کشمیریوں پر مظالم کی انتہاء کر دی گئی ہے اس لئے بیرون ملک آباد کشمیریوں کو متحد ہو کر مظلوم کشمیری عوام کی آواز کو دنیا تک پہنچانا ہو گا تاکہ بھارت کا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے عیاں ہو سکے۔ اس موقع پر اعزازی صدارتی مشیر برائے برمنگھم (برطانیہ)محمداسلم مغل نے صدر ریاست آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو برطانیہ کے دورے کی دعوت دی جو صدر ریاست آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے قبول کر لی۔ صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے اعزازی صدارتی مشیر برائے برمنگھم (برطانیہ)محمد اسلم مغل کو اعزازی صدارتی مشیر بننے پر مبارکباد دی جس پر اعزازی صدارتی مشیر برائے برمنگھم (برطانیہ)محمد اسلم مغل نے صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کا اس عہدے کے لئے اُن کا انتخاب کرنے پر شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور اعزازی صدارتی مشیر برائے برمنگھم (برطانیہ)محمد اسلم مغل کے درمیان باہمی دلچسپی سمیت دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
Related Articles
ضلع استور کا بالائی علاقہ گومئی میں کل پیش آنے والے افسوسناک واقعہ کا ضلعی انتظامیہ اور پولیس نے نوٹس لیکر کل ہی تحقیقات کا حکم دیا تھا.
جون 29, 2025
ڈائریکٹر جنرل اظہاراللہ کا پیکیج-III کے تحت کنوداس مین روڈ اور KIU روڈ پر ترقیاتی کاموں کا معائنہ
جون 5, 2025
Check Also
Close


