پاکستانتازہ ترین

انصاف وہ سورج ہے جس کی روشنی کے بغیر کسی قوم کی تقدیر کبھی روشن نہیں ہوسکتی: مریم نواز شریف

لاہور17 -جولائی:……وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ جہاں انصاف کا چراغ بجھ جائے تو وہاں ظلم کی تاریکی پورے معاشرے کو نگل لیتی ہے۔ انصاف نہ ہو تو ترقی اور خوشحالی ادھورا خواب بن جاتی ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے عالمی یومِ انصاف پر اپنے پیغام میں کہا کہ انصاف وہ سورج ہے جس کی روشنی کے بغیر کسی قوم کی تقدیر کبھی روشن نہیں ہو سکتی۔جہاں ناانصافی ہو، وہاں بداعتمادی، نفرت،فتنہ اور انتشار جنم لیتے ہیں۔ ناانصافی نہ صرف فرد کو متاثر کرتی ہے بلکہ فتنہ پورے معاشرے کی جڑوں کو کمزور کر دیتا ہے۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ پنجاب میں انصاف اور مساوات کو ترجیح میرا عزم ہے۔ناانصافی کے سدباب کے لئے پیرا جیسے ادارے بنارہے ہیں۔ پنجاب حکومت کی پالیسیوں کا مقصد ہر فرد کو بلا امتیاز حقوق و انصاف کی فراہمی ہے۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ انصاف قائم رکھنا ہماری ذمہ داری بھی ہے اور عہد بھی۔ انصاف کی روشنی ہر فردکی زندگی روشن کر سکتی ہے۔

Related Articles

Back to top button