لاہور17 – جولائی:……وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ اورماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے بارے میں تفصیلی جائزہ لیاگیا۔اجلاس میں پنجاب میں میٹرو بس اور اورنج لائن کے لئے ڈیجیٹل پیمنٹ سسٹم متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا۔اجلاس میں بتایا گیا کہ اورنج لائن ٹرین اور میٹروبس میں ٹوکن سسٹم ختم کر دیا جائے گا اور کارڈ بیسڈ پیمنٹ کے ذریعے بار کوڈ سسٹم لایا جائے گا۔ کریڈٹ کارڈ، ڈیبٹ کارڈ/ اے ٹی ایم کارڈ اور موبائل اکاؤنٹ ایپ کے ذریعے کرائے کی ادائیگی کی جا سکے گی۔ ماس ٹرانزٹ سسٹم میں این ایف سی یعنی کارڈ ٹیپ اور ٹیچ کے ذریعے بھی کرایہ ادا کیا جا سکے گا۔ لاہور، ملتان، راولپنڈی اور اسلام آباد میں میٹروبس پرکریڈٹ کارڈ اور ڈیبٹ کارڈکے ذریعے ہی کرائے کی ادائیگی ممکن ہوگی۔ لاہور کی اورنج لائن ٹرین میں بھی ا ی پیمنٹ سسٹم لاگو کرکے ٹوکن سسٹم جلد ختم کر دیا جائے گا۔ لاہور کی اورنج لائن ٹرین پر کریڈٹ کارڈ، ڈیبٹ کارڈ، پیمنٹ ایپس کے ذریعے کرایہ ادا کیا جاسکے گا۔ اجلاس میں صوبے بھر میں ماس ٹرانزٹ سسٹم کے لئے ایک ہی کارڈ متعارف کرانے کابھی فیصلہ کیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ماس ٹرانزٹ سسٹم کے لئے ٹی کیش کارڈ کی منظوری دے دی۔ ٹی کیش کارڈکے ذریعے صوبے بھر میں ہر میٹرو بس یا اورنج لائن پر سفر ممکن ہوگا۔ ماس ٹرانزٹ سسٹم میں سٹوڈنٹس کے لئے الگ کارڈ متعارف کرایا جائے گا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ میں گریڈ 5 سے 18 تک ٹیکنیکل آسامیوں پر بھرتیوں کی بھی اصولی منظوری دے دی۔اجلاس میں موٹر سائیکل رکشہ کے متبادل کے طور پر الیکٹرک رکشہ متعارف کرانے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے الیکٹرک رکشہ پراجیکٹ کے لئے تجاویز اور سفارشات طلب کر لیں ہیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب میں پہلی مرتبہ انٹرنیشنل ٹرانسپورٹ کے لئے ایکسپو کے انعقاد کی بھی اصولی منظوری دے دی۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے گاڑیوں سے متعلق تمام امور کے لئے ایک ہی جامع آر ایف آئی ڈی سٹیکر متعارف کرانے کا اعلان بھی کیا۔ سیکرٹری ٹرانسپورٹ عمران سکندر بلوچ نے ییلولائن لاہور، گوجرانوالہ بی آر ٹی پر تفصیلی بریفنگ دی۔اجلاس میں بتایا گیا کہ پنجاب کے اضلاع میں الیکٹرک بسوں کی فراہمی اگست سے شروع ہوگی۔اجلاس میں لاہور میں پری فیبری کیٹڈ بس شیلٹر کے ڈیزائن اور کلر کی سفارشات کا بھی جائزہ لیا گیا۔ لاہور میں 50 پری فیبری کیٹڈ بس شیلٹر کی تنصیب کا کام جلد شروع کر دیا جائے گا۔
Related Articles
حکومت پاکستان ہماری وطن واپسی کیلئے سعودی حکومت کو اجازت فراہم کرے تاکہ ہم اپنی سالانہ تعطیلات پاکستان میں گزار سکیں ‘15رمضان کو ہمارے ہاسٹل بھی بند ہو رہے ہیں
April 28, 2020
سندھ کلچرل میوزک نائٹ نے محفل لوٹ لی — صنم ماروی، سیف سمیجو اور دیگر فنکاروں نے رنگ جمایا
November 15, 2025
Check Also
Close


