منسٹری آف یومن رائٹس کے زیر اہتمام معذور افراد کے حوالے سے کی گئی قانون سازی بشمول ان کے حقوق کے حوالے سے ایک مشاورتی نشست کا انعقاد کیا گیا
منسٹری آف یومن رائٹس کے زیر اہتمام معذور افراد کے حوالے سے کی گئی قانون سازی بشمول ان کے حقوق کے حوالے سے ایک مشاورتی نشست کا انعقاد کیا گیا مشاورت میں شامل تمام سٹیک ہولڈرز نے شرکت کی اور قانون سازی کے حوالے سے اپنی اپنی رائے کا اظہار کیا اس موقع پر سیکرٹری سوشل ویلفیئر عصمت اللہ قریش نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت بلوچستان معذور افراد کے حوالے سے تمام تر اقدامات کو یقینی بنانے کے لیے سرگرم عمل ہے اور اس حوالے سے کام کرنے والی تمام تنظیموں کے ساتھ مشاورت میں بھی ہے اور ایسے اقدامات کیے جا رہے ہیں کہ معذور افراد اپنی زندگی ایک صحت مند اور توانا انسان کی طرح بسر کریں اور اس حوالے سے ان کو تمام سہولیات میسر کرنے کے لیے اقدامات کے ساتھ ساتھ قانونی عمل کو بھی موثر بنا رہے ہیں اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل ہیومن رائٹس محمد ارشد نے تقریب کے شرکا سے کہا کہ اج کے پروگرام کا بنیادی مقصد یہ تھا کہ معذور افراد کی معاونت کی جائے اور ماضی میں کیے گئے قانونی عمل کو مکمل کیا جائے تاکہ معاشرے میں موجود معذور افراد معاشرے کی بہتری میں اپنا کردار ادا کر سکیں اخر میں انہوں نے حکومت بلوچستان سمیت تمام زیلی اداروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ائندہ بھی اس طرح کے سیشن منعقد کرکے معذور افراد کی بہتری کے عمل کو جاری رکھا جائے گا۔


