مظفر آباد 16 جولائی 2025
وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری انوار الحق کی زیر صدارت اساتذہ کے مسائل کے حل اورتعلیمی اداروں کی کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا ، اجلاس میں موسٹ سینئیر وزیر کرنل ریٹائرڈ وقار احمد نور ، وزیرتعلیم سکولز دیوان علی خان چغتائی ، وزیر پی ڈی او چوہدری رشید ، سیکرٹری ان لینڈ ریونیو چوہدری رقیب ، سیکرٹری تعلیم سکولز قاضی عنایت سمیت دیگر نے شرکت کی ، اس موقع پر سیکرٹری تعلیم سکولز قاضی عنایت نے مختلف حلقہ جات میں میں قائم تعلیمی اداروں ، اساتذہ کی بھرتیوں ، مختلف شعبہ جات کے لیے اساتذہ کی ضروریات ، اساتذہ کے کیڈرز سے متعلق مسائل اور مجموعی تعلیمی انتظام و انصرام کے لیے سٹاف و اساتذہ کی ضروریات کے حوالے سے محکمہ تعلیم سکولز کے لگائے گئے تخمینہ کے بارے تفصیلی بریفنگ دی ، وزیراعظم آزادکشمیر کو پوسٹوں کی ایلوکیشنز ، اساتذہ کے کیڈرز اور تعلیمی انتظام و انصرام کے ساتھ ساتھ منظم نظم و نسق کے راستے ہیں حائل رکاوٹوں کے ساتھ ساتھ دیگر درپیش مسائل بارے بھی آگاہ کیا گیا ، اس موقع پر وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوار الحق نے کہا کہ تعلیمی انتظام و انصرام کو بہتر بنانے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر کام کرنے کی ضرورت ہے ، تعلیمی اداروں کی کارگردگی کو بہتر بنانے کے لیے فی حلقہ مؤثر ریشنلائزیشن کے خواہاں ہیں ، تعلیمی اداروں میں ضرورت کے پیش نظر سٹاف کو پورا کرنے کے لیے اقدامات اٹھائیں گے ، اداروں کو مضبوط بنانا ہے ، ادارے ریشنلائزیشن کی پالیسی کے تابع آئیں گے تو سسٹم مؤثر انداز میں کام کرسکے گا ، چیزوں کو ٹھیک کرنے کے لیے جہاں قانون سازی کی ضرورت ہو گی ، وہاں قانون سازی بھی کریں گے ، بہتری کے لیے اقدامات اٹھا رہے ہیں ، حکومت کی ترجیح نظام کو بہتر بنانا ہے ، تعلیمی نظام کو فعال رکھنے کے لیے انتظامی سقم دور کر رہے ہیں ، میرٹ کو فوقیت دی ہے ، عوام کے ٹیکس کا پیسا عوام پر خرچ کیا ہے ، حکومت عوام کی فلاح اور نسل نو کی بہترین تربیت کے لیے ہر ممکن وسائل فراہم کرے گی ، انھوں نے کہا کہ چیزوں کا باریک بینی سے جائزہ لیا جائے ، جہاں بہتری کی گنجائش ہو وہاں بہتری کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جائیں ، موجودہ حکومت عوام کی فلاح کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے ،
اس موقع پر وزیر تعلیم سکولز دیوان علی خان چغتائی اور سیکرٹری تعلیم سکولز قاضی عنایت کی جانب سے بھی اساتذہ کی اپگریڈیشن کے حوالے سے وزیراعظم آزادکشمیر کو آگاہ کیا گیا ، جس پر وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوار الحق نے بعجلت ممکنہ حتمی طور پر یکسو کرنے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے اس امر کا اظہار بھی کیا کہ اساتذہ کے جائز مسائل حل اور معاشی تحفظ فراہم کیے بغیر نسل نو کی بہترین تعلیم و تربیت کے بنیادی آئینی حق کو مکمل طور پر تحفظ فراہم نہیں کیا جاسکتا ، شرکائے اجلاس نے اتفاق رائے سے اساتذہ کے جملہ مسائل اور تعلیمی اداروں میں اصلاحات کے فوری نفاذ کے عمل کو ترجیحی بنیادوں پر طے کرنے پر اتفاق کیا ، اس حوالے سے وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوار الحق نے سیکرٹری تعلیم سکولز کو فوری ہدایات بھی جاری کی ہیں ۔



