بلوچستان
کوہٹہ تھانہ نیو سریاب میں ایس ڈی پی او/ ڈی ایس پی شالکوٹ سرکل اطہر رشید کی صدارت میں امن او امان کے بارے میں میٹنگ ہوئی
کوہٹہ ///تھانہ نیو سریاب میں ایس ڈی پی او/ ڈی ایس پی شالکوٹ سرکل اطہر رشید کی صدارت میں امن او امان کے بارے میں میٹنگ ہوئی جس میں چیئرمین تاجران بلوچستان ٹکری حمید بنگلزئی تاجران سریاب زون صدر حاجی میر بشیر احمد بنگلزئی ۔ رابطہ سیکرٹری حاجی محمد کریم محمد شہی ۔سریاب ہوٹل ایسوسی ایشن صدر محب اللہ ترین ۔ہیئر ڈریسر یونین کے محمد انیس۔ پراپرٹی یونین کے محمد کامران مینگل۔مرغی یونین کے حاجی محمد عارف مینگل۔حافظ الیاس جان۔میر یادگار جان۔بلال جان۔ریاض احمد علاقہ معززین تاجر برادری و دیگر نے شرکت کی متفقہ طور پر علاقہ سریاب سے بدامنی چوری ڈکیتی منشیات فروشی و دیگر جرائم کے سلسلے میں مشترکہ جدوجہد کرنے اور انکے خاتمے کا عزم کیا گیا اس موقع پر تھانے کے ایس ایچ او ملک حمید و دیگر افسران بھی موجود تھے




