_گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج ہرنائی کے طلباء پر مشتمل ایک وفد نے سالانہ اسٹڈی ٹور 2025 کے سلسلے میں ڈپٹی کمشنر ہرنائی جناب حضرت ولی کاکڑ سے ملاقات کی۔
ہرنائی 14جولائی:_گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج ہرنائی کے طلباء پر مشتمل ایک وفد نے سالانہ اسٹڈی ٹور 2025 کے سلسلے میں ڈپٹی کمشنر ہرنائی جناب حضرت ولی کاکڑ سے ملاقات کی۔ یہ ملاقات نہایت خوشگوار، باوقار اور حوصلہ افزا ماحول میں منعقد ہوئی، جس میں طلباء نے اسٹڈی ٹور کے اغراض و مقاصد، تعلیمی اہمیت اور مجوزہ پروگرام کی تفصیلات سے ڈپٹی کمشنر کو آگاہ کیا۔ڈپٹی کمشنر حضرت ولی کاکڑ نے طلباء کے علم سے لگاؤ، شائستگی اور مثبت طرزِ فکر کو سراہتے ہوئے انہیں ملک کا روشن مستقبل قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس نوعیت کی سرگرمیاں نوجوانوں کی ذہنی نشونما، وژن میں وسعت، اور قومی ترقی کے جذبے کو جلا بخشتی ہیں۔انہوں نے اسٹڈی ٹور کے لیے مالی معاونت فراہم کرتے ہوئے طلباء کو تلقین کی کہ وہ علم، اخلاق، نظم و ضبط اور محنت کو اپنا شعار بنائیں تاکہ مستقبل میں کامیاب اور باکردار شہری بن سکیں طلباء نے ڈپٹی کمشنر کی علم دوستی، فراخ دلی اور رہنمائی پر تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے اس ملاقات کو ایک یادگار اور حوصلہ افزا تجربہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے ان کے جذبے کو نئی توانائی ملی ہے، اور وہ مستقبل میں مزید جوش و خروش سے تعلیم کا سفر جاری رکھیں گے۔




