بلوچستان

ریکوڈک بلوچستان کے لیے نسل در نسل فائدے کا ذریعہ بنے گا،

چاغی 14جولائی :۔ریکوڈک بلوچستان کے لیے نسل در نسل فائدے کا ذریعہ بنے گا، سی ای اوبیرک مارک برسٹوہمئے، ضلع چاغی، بلوچستان  14 جولائی 2025ءریکودک صرف کان کنی کا منصوبہ نہیں بلکہ ایک ایسا موقع ہے جو مقامی کمیونٹیز کے لیے آئندہ کئی دہائیوں تک معاشی و سماجی ترقی کی ضمانت ہے۔ ان خیالات کا اظہار بیرک مائننگ کارپوریشن کے چیف ایگزیکٹو آفیسر مارک برسٹو نے ریکودک منصوبے سے قریبی ہمئے گاو¾ں کے دورے کے دوران مقامی افراد سے گفتگو میں کیا۔ جس کے دوران انہوں نے اس عزم کو دہرایا کہ ریکودک مائننگ کمپنی (آر ڈی ایم سی) روزگار، تعلیم اور صحت کے اقدامات کے ذریعے بلوچستان کے عوام کی معیار زندگی بہتر بنانے کے لیے پرعزم ہے۔مارک برسٹو نے کہا: “ہم نہ صرف آر ڈی ایم سی بلکہ اپنے پارٹنرز اور سپلائر کمپنیوں کے وسیع نیٹ ورک کے ذریعے بھی روزگار کے مواقع پیدا کر رہے ہیں۔ ہم نے تعلیم اور ہنر سکھانے کے پروگرام شروع کیے ہیں تاکہ مقامی افراد ان مواقع سے بھرپور فائدہ اٹھا سکیں۔” انہوں نے مزید بتایا کہ اس وقت آر ڈی ایم سی کی 75 فیصد افرادی قوت بلوچستان سے تعلق رکھتی ہے، جن میں اکثریت ضلع چاغی سے ہے، اور کمپنی کا ہدف اس مقامی نمائندگی کو مزید بڑھانا ہے۔معاشی و تعلیمی اقدامات کے ساتھ ساتھ آر ڈی ایم سی نے خطے میں صحت کے شعبے میں بھی سرمایہ کاری کی ہے۔ ہمئے گاو¾ں میں قائم صحت مرکز اور حال ہی میں شروع کیا گیا ماں اور بچے کی صحت کا مرکز مقامی لوگوں کو معیاری بنیادی طبی سہولیات فراہم کر رہا ہے۔ یہ پہلا موقع ہے کہ اس علاقے کی خواتین کو ڈیلیوری سے پہلے اور بعد میں جامع طبی سہولیات مقامی سطح پر میسر آئی ہیں۔مارک برسٹو نے اس بات پر زور دیا کہ مقامی کمیونٹیز ریکودک منصوبے کی کامیابی کی کلیدی شراکت دار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ “دُنیا میں معدنی وسائل کی ترقی اس وقت تک ممکن نہیں جب تک وہاں رہنے والے لوگ اس میں شامل ہوکر اس کی بھرپور حمایت کریں،”ہمئے گاو¾ں کے چیف ملک لیاقت محمدزئی اور پرِ کوہ کمیونٹی ڈیولپمنٹ کمیٹی (CDC) کے چیئرمین تاج محمد محمدزئی نے مارک برسٹو کی مقامی کمیونٹی سے مسلسل وابستگی کو سراہا اور ریکودک منصوبے کے ذریعے ہمئے میں ترقی اور نئے مواقع لانے پر آر ڈی ایم سی کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے ریکودک منصوبے کی مسلسل ترقی کے لیے اپنی مکمل حمایت کا یقین دلایا۔مارک برسٹو کے ہمراہ آر ڈی ایم سی کی اعلیٰ قیادت بھی موجود تھی جن میں کنٹری منیجر ضرار جمالی، جنرل مینیجر (ریکودک سائٹ) رائن مچل، سینئر نائب صدر (ہیڈ آف گورنمنٹ اینڈ کارپوریٹ افیئرز) وو لی، ہیڈ آف سسٹین ایبلٹی ایشلے پرائس، ایگزیکٹو برائے منرل ریسورس مینجمنٹ اینڈ ایویلیوایشن سائمن بوٹمز اور منصوبے کی ٹیم کے دیگر ارکان شامل تھے۔

Related Articles

Back to top button