وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے وژن کے تحت منشیات کے خلاف بڑی کارروائی
کوئٹہ: محکمہ ایکسائیز ٹیکسیشن اینڈ اینٹی نارکوٹکس بلوچستان
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے وژن کے تحت منشیات کے خلاف بڑی کارروائی
منشیات سے پاک بلوچستان ہماری اولین ترجیح ہے، ڈائریکٹر جنرل ایکسائیز، ٹیکسیشن اینڈ اینٹی نارکوٹکس بلوچستان محمد زمان
ایکسائیز، اینٹی نارکوٹکس اور پاکستان نیوی کی مشترکہ کارروائی میں تاریخی کامیابی
10 ہزار بوتل غیر ملکی شراب اور بیئر برآمد، اسمگلنگ کی کوشش ناکام
ضبط شدہ شراب کی مالیت 35 کروڑ روپے، عالمی مارکیٹ میں مالیت 350 ملین روپے بتائی جا رہی ہے
حساس ساحلی علاقوں میں JMICC اور نیوی کی معاونت سے مؤثر آپریشن کیا گیا
یہ بلوچستان میں ایکسائیز کی اب تک کی سب سے بڑی کارروائی قرار دی گئی
کارروائی ڈائریکٹوریٹ آف اینٹی نارکوٹکس ساؤتھ زون نے انجام دی
غیر ملکی شراب سمندری راستے سے پاکستان اسمگل کی جا رہی تھی
ضبط شدہ سامان پر قانونی کارروائی جاری، تحقیقات میں مزید پیش رفت سامنے آ رہی ہیں
محکمہ ایکسائیز کا ریونیو بڑھانے اور قانون نافذ کرنے کے لیے مؤثر اقدامات کا عزم
مختلف کارروائیوں میں آئس، چرس، ہیروئین اور تریاق بھی برآمد
پوست کی کاشت کے خلاف مہم جاری، سینکڑوں ایکڑ فصل تلف، دُکی، قلعہ سیف اللہ، قلعہ عبداللہ، چمن، قلات اور مستونگ میں آپریشنز
محکمہ ایکسائیز کا “پوپی فری پاکستان” کے اسٹیٹس کو برقرار رکھنے کا عزم
آئندہ بھی ایسی کارروائیوں میں نیوی اور JMICC کے تعاون کی توقع ہے۔ محکمہ ایکسائیز ٹیکسیشن اور اینٹی نارکوٹکس ان کے تعاون کا مشکور ہے — ڈی جی محمد زمان



