گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے پاکستان میں تعینات ملائیشیا کے ڈپٹی ہیڈ مشن محمد سیافک فردوس کی گورنر ہاؤس میں ملاقات

18

پشاور-12 جولائی 2025

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے پاکستان میں تعینات ملائیشیا کے ڈپٹی ہیڈ مشن محمد سیافک فردوس کی گورنر ہاؤس میں ملاقات

ملاقات میں ملائیشیا اور پاکستان کے درمیان بہترین دوطرفہ تعلقات، اسٹریٹجک شراکت داری سمیت دیگر باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

گورنر خیبر پختونخوا نے ملائیشیا کے ڈپٹی ہیڈ مشن کو خیبرپختونخوا میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع سے آگاہ کیا

گورنر کی شعبہ سیاحت میں دوطرفہ تعاون اور تجارتی سرگرمیوں کو فروغ دینے سے متعلق ملائشین کمپنیوں اور کاروباری شخصیات کو خیبرپختونخوا کے قدرتی وسائل پر سرمایہ کاری کی دعوت

خیبرپختونخوا صوبہ اپنی خوبصورتی اور قدرتی وسائل کے باعث عالمی سرمایہ کاروں اور سیاحوں کیلئے انتہائی کشش رکھتا ہے۔ فیصل کریم کنڈی

ملاقات میں ملائیشیا کے ڈپٹی ہیڈ مشن نے کہا کہ وہ پاکستان کی خوبصورتی سے بہت متاثر ہیں،

یہاں کے عوام بھی انتہائی محبت کرنیوالے اور امن پسند لوگ ہیں،ملائیشین ہیڈ مشن

ملائیشین ہیڈ مشن نے خیبرپختونخوا کی خوبصورتی کی بھی تعریف کی

ملائیشین ہیڈ مشن کا صوبہ میں سرمایہ کاری، سیاحت سمیت دیگر شعبوں میں باہمی تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق

ملائیشیا کے ہیڈ مشن نے گورنر خیبرپختونخوا کو دورہ ملائیشیا کی دعوت بھی دی

گورنر خیبر پختونخوا نے ملائیشیا کے ڈپٹی ہیڈ مشن کو علاقائی ثقافتی چادر اور ٹوپی بھی تحفہ میں پیش کی

Comments are closed.