مرکزی ایوانِ صحافت مظفرآباد کے سال 2025 کے انتخابات مکمل، سجاد احمد میر صدر، اشفاق حسین شاہ سیکرٹری جنرل منتخب
مظفرآباد (نامہ نگار خصوصی)
عدالتی حکم کے تحت مرکزی ایوانِ صحافت مظفرآباد کے سال 2025 کے انتخابات کا مرحلہ مکمل ہو گیا۔ تمام عہدیداران اور ممبران مجلسِ عاملہ بلا مقابلہ منتخب قرار پائے، جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن الیکشن کمشنر راجہ افتخار احمد نے جاری کر دیا۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ نتائج کے مطابق سجاد احمد میر صدر اور سید اشفاق حسین شاہ سیکرٹری جنرل منتخب ہوئے۔ دیگر منتخب عہدیداران میں سینئر نائب صدر نصیر انور، نائب صدر تنویر احمد تنولی، ایڈیشنل سیکرٹری جنرل راجہ خالد، جائنٹ سیکرٹری شاہ زیب افضل، سیکرٹری مالیات محمد انصر صدیق خواجہ، اور سیکرٹری اطلاعات میر بشارت حسین شامل ہیں۔
مجلس عاملہ کے سات اراکین میں سرفراز احمد خواجہ، طارق مقبول نقاش، محمد اسلم میر، محمد عارف عرفی، سید غلام رضا کاظمی، سید عباس گردیزی اور محمد فاروق مغل شامل ہیں۔
انتخابات کا انعقاد مظفرآباد کے سینئر سول جج کے عدالتی حکم پر کیا گیا۔ الیکشن کمشنر راجہ افتخار احمد نے سیکرٹری الیکشن کمیشن گلزار احمد عثمانی اور معاون سید ندیم حسین شاہ کے ہمراہ باضابطہ طور پر انتخابی نتائج کا اعلان کیا۔
صحافتی برادری نے انتخابات کے پرامن اور منظم انعقاد کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ نو منتخب قیادت صحافیوں کے حقوق کے تحفظ اور ادارے کی فعالیت میں مؤثر کردار ادا کرے گی۔
Comments are closed.