وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے سر ڈکئی میں نہتے اور معصوم مسافروں کے سفاکانہ قتل کی شدید مذمت کیا

21

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے سر ڈکئی میں نہتے اور معصوم مسافروں کے سفاکانہ قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے “فتنہ الہندوستان کی کھلی دہشت گردی” قرار دیا ہے انہوں نے کہا کہ یہ حملہ پاکستان کی شناخت، سالمیت اور عوامی وقار پر ایک کھلا وار ہے جس کا جواب پوری قوت سے دیا جائے گا وزیر اعلیٰ نے کہا کہ معصوم پاکستانیوں کا صرف شناخت کی بنیاد پر قتل ایک ناقابل معافی جرم ہے۔ یہ انسانیت نہیں بلکہ بزدلی، درندگی اور دشمن کے ایجنڈے کا ننگا مظاہرہ ہے انہوں نے واضح کیا کہ بلوچستان کی مٹی پر بے گناہوں کے خون کو ہرگز رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ ریاستی ادارے ایسے قاتلوں کو زمین کے اندر بھی چھپنے نہیں دیں گے یہ ریاستی جنگ ہے اور اس میں فیصلہ دوٹوک ہوگا انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ بلوچستان دشمنوں کے لیے قبرستان بنے گا، اور فتنہ الہندوستان کے پروردہ دہشت گردوں کے تمام نیٹ ورکس کو تباہ کر دیا جائے گا وزیر اعلیٰ نے کہا کہ دہشت گردی کے ہر منصوبے کو طاقت عزم اور قومی اتحاد سے کچل دیا جائے گا۔ “ہم پاکستانی عوام کے زخموں کا بدلہ لیں گے، اور دہشتگردی کا مکمل خاتمہ کرکے ہی دم لیں گے

Comments are closed.