سکردو: بلتستان ڈویژن میں کینسر مرض کی بڑھتی ہوئی شرح، اس کی بنیادی وجوہات، روک تھام اور مؤثر حکمت عملی کے حوالے سے کمشنر آفس سکردو میں ایک آن لائن اجلاس منعقد ہوا
سکردو: بلتستان ڈویژن میں کینسر مرض کی بڑھتی ہوئی شرح، اس کی بنیادی وجوہات، روک تھام اور مؤثر حکمت عملی کے حوالے سے کمشنر آفس سکردو میں ایک آن لائن اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت کمشنر بلتستان ڈویژن کمال خان نے کی، جس میں آر ایچ کیو ہسپتال سکردو کے شعبۂ آنکولوجی سے ڈاکٹر کاظم اور ڈاکٹر آصف نے شرکت کی، جبکہ آغا خان یونیورسٹی کراچی سے ڈاکٹر منیرا ہیڈ آف آنکولوجی ڈیپارٹمنٹ AKU, ڈاکٹر عظمیٰ شمسی، ڈاکٹر منیرا اور ڈاکٹر نوازش زہرا اجلاس میں شریک ہوئیں۔
اجلاس میں بلتستان میں کینسر کے بڑھتے ہوئے امراض، ان کی تحقیق اور مریضوں کے لیے کینسر کی باقاعدہ رجسٹری قائم کرنے کے حوالے سے ابتدائی نشست منعقد کی گئی۔ اس موقع پر فیصلہ کیا گیا کہ آر ایچ کیو ہسپتال سکردو میں زیرِ علاج مریضوں کا ڈیٹا آغا خان یونیورسٹی کے ساتھ شیئر کیا جائے گا تاکہ کیس اسٹڈی کی بنیاد پر کینسر کے امراض کی وجوہات کا تجزیہ کیا جا سکے اور ممکنہ اقدامات عمل میں لائے جا سکیں۔
آغا خان یونیورسٹی کی جانب سے ایک رجسٹری فارم تیار کیا جائے گا جس کے ذریعے مریضوں کا مکمل ریکارڈ مرتب کیا جائے گا۔ اجلاس میں ایک Multi disciplinary Team ٹیم تشکیل دینے کا فیصلہ بھی کیا گیا، جس میں بلتستان اور آغا خان یونیورسٹی کےآنکولوجیسٹ شامل ہوں گے۔ یہ ٹیم ہر ماہ سکردو میں باقاعدہ اجلاس منعقد کرے گی تاکہ کینسر کے کیسز کا جائزہ لے کر آئندہ کے لائحہ عمل کو بہتر بنایا جا سکے۔
Comments are closed.