وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا ادارہ فروغ قومی زبان اسلام آباد میں یونیسکو کے منعقد کردہ میڈیا اور انفارمیشن لٹریسی فریم ورک پالیسی ڈائیلاگ سے خطاب 

19

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا ادارہ فروغ قومی زبان اسلام آباد میں یونیسکو کے منعقد کردہ میڈیا اور انفارمیشن لٹریسی فریم ورک پالیسی ڈائیلاگ سے خطاب

فورم کا انعقاد یونیسکو کی جانب سے پنجاب یونیورسٹی اور زیبست یونیورسٹی کے مشترکہ تعاون سے ہوا

خبر کی تصدیق اس دور کا سب سے بڑا چیلنج ہے جس سے نمٹنے کیلئے حکومت میڈیا لٹریسی کیلئے ایک چارٹر بنا رہی ہے

جمہوریت کیلئے سب سے بڑا خطرہ ٹیکنالوجی اور انفارمیشن کا ملاپ ہے، احسن اقبال

امریکہ جیسی جمہوریت میں اگر صدراتی انتخاب فیک انفارمیشن کا شکار ہو سکتا ہے تو یہ ہمارے لئے لمحہ فکریہ ہے

ڈیجیٹل دور میں جنگوں کا ہتھیار فیک نیوز ہے اور  ہر ملک کے لیے میڈیا اور انفارمیشن لٹریسی دفاع کی پہلی لائن ہے، احسن اقبال

میڈیا کی تنظیوں کو یکجا ہو کرایک محتسب مقرر کرنا چاہیے تاکہ غیر زمدارانہ خبریں نشر کرنے والے کا سخت احتساب ہونا چاہئیے

تعلیمی اداروں میں اساتذہ کو روایتی طریقوں کو تبدیل کرکے تنقیدی سوچ کے فروغ پر غور کرنا چاہیے ، احسن اقبال

ہر وائس چانسلر کو کہتا ہوں کہ یونیورسٹیز میڈیا لٹریسی کورس کو ہر پروگرام کا حصہ بنائیں تاکہ نوجوان سچ اور جھوٹ میں فرق کی نشان دہی سیکھ سکیں

  2018 میں دو سیاسی جماعتوں نے سوشل میڈیا پر میرے خلاف نفرت انگیز پراپیگنڈا شروع کیا

سوشل میڈیا سے متاثر ہوکر ایک نوجوان کے دماغ کی نفرت پستول کی گولی کی صورت میں میرے جسم میں داخل ہو گئی

سوشل میڈیا کے زریعے آزادانہ طور پر نفرت پھیلانے والے کا انجام مثالی ہونا چاہیے، احسن اقبال

Comments are closed.