پاکستان کی خاتون اول محترمہ آصفہ بھٹو زرداری کا یوم آبادی 2025 کے موقع پر پیغام
11-07-2025
پاکستان کی خاتون اول محترمہ آصفہ بھٹو زرداری کا یوم آبادی 2025 کے موقع پر پیغام
ہر ماں کی صحت، ہر بچے کا تحفظ اور ہر خاندان کی ترقی ہمارا قومی فرض ہے — آصفہ بھٹو زرداری
ہماری توجہ اس بات پر مرکوز رہنی چاہیے کہ ہر ماں صحت مند ہو، ہر بچہ محفوظ ہو، اور ہر خاندان کو ترقی کرنے کا موقع ملے۔آصفہ بھٹو
پاکستان کو زچگی کی صحت، بچوں کی فلاح و بہبود، اور نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے حوالے سے سنگین چیلنجز درپیش ہیں۔ خاتون اول آصفہ بھٹو
تولیدی صحت، تعلیم اور سماجی تحفظ میں سرمایہ کاری ہی مضبوط قوم کی بنیاد ہے — آصفہ بھٹو زرداری
ہمیں یہ یقینی بنانا ہوگا کہ نوجوانوں کو معیاری تعلیم، مکمل طبی سہولیات، معاشی مواقع اور اپنی زندگیوں سے متعلق فیصلوں میں شراکت داری حاصل ہو۔ خاتون اول آصفہ بھٹو
نوجوانوں کو بااختیار بنانا ایک پرامن اور پائیدار پاکستان کی تعمیر کے لیے ضروری ہے — آصفہ بھٹو زرداری
پاکستان کی نوجوان آبادی ہمارا حال بھی ہے اور مستقبل بھی — آصفہ بھٹو زرداری
آج ہمیں بے نظیر بھٹو کے اس خواب کی یاد دلاتی ہے کہ ہر بچہ محبت و سرپرستی پائے — آصفہ بھٹو زرداری
حکومت، سول سوسائٹی اور نجی شعبے کے تمام شراکت داروں سے اپیل کی کہ وہ مل کر ایک ایسے مستقبل کے لیے کام کریں جہاں ہر زندگی کی قدر ہو اور ہر نسل بااختیار ہو۔ خاتون اول آصفہ بھٹو
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
Comments are closed.