کمشنر سبی ڈویژن سید زاہد شاہ نے پولیس پبلک لائبریری کا دورہ کیا

18

سبی 10 جولائی:۔کمشنر سبی ڈویژن سید زاہد شاہ نے پولیس پبلک لائبریری کا دورہ کیا جہاں انہوں نے لائبریری میں موجود طلباء سے ملاقات کی، ان کے مطالعے میں دلچسپی کو سراہا اور ان کے مسائل سنے۔ کمشنر نے لائبریری کے مختلف حصوں کا معائنہ کرتے ہوئے سہولیات کا جائزہ لیا اور مطالعہ کے لیے فراہم کیے گئے ماحول کو حوصلہ افزا قرار دیا۔اس موقع پر لائبریری کے ایڈمنسٹریٹر شاہد کمال سیلاچی نے مہمان خصوصی کو روایتی اجرک اور سندھی ٹوپی کا تحفہ پیش کیا، جس پر کمشنر نے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ لائبریری معاشرے کے تعلیمی اور فکری ماحول کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے دورے کے اختتام پر کمشنر نے اپنے تاثرات لائبریری کے وزٹرز رجسٹر میں قلم بند کیے اور لائبریری کے عملے کو سراہا۔

Comments are closed.