وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کوئٹہ کے سینئر اور کہنہ مشق صحافی مقبول احمد رانا کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا
کوئٹہ 10جولائی:۔وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کوئٹہ کے سینئر اور کہنہ مشق صحافی مقبول احمد رانا کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اپنے تعزیتی بیان میں وزیر اعلیٰ نے مرحوم کی صحافتی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مقبول احمد رانا نے دیانتداری، اصول پسندی اور صحافت کے اعلیٰ اقدار کے ساتھ کئی دہائیوں تک شعبہ صحافت کی خدمت کی ان کی خبریں، تحریریں اور تجزیے صحافت کے میدان میں ایک روشن مثال کی حیثیت رکھتے ہیں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ مقبول احمد رانا کا انتقال بلوچستان کی صحافت کا ایک ناقابل تلافی نقصان ہے جس کی کمی مدتوں محسوس کی جاتی رہے گی انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے ان کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے
Comments are closed.