کراچی میں تنخواہوں کی عدم فراہمی پر پرائیویٹ سیکیورٹی گارڈز کا ملیر میڈیا سینٹر پہنچ کر نجی سیکیورٹی سروس کی انتظامیہ کے خلاف احتجاج 

17

کراچی رپورٹ میر علی اکبر بنگوار

تفصيلات کے مطابق ملیر میڈیا سینٹر کے سامنے نجی سیکیورٹی کمپنی کے عملے کے خلاف پرائیویٹ سیکیورٹی گارڈ دیدار علی و دیگر سیکیورٹی گارڈز کے ہمراہ اپنے حقوق اور تحفظ کے لیے احتجاج،ان کا کہنا تھا کہ مسلسل 3 ماہ سے ہمیں تنخواہیں نہیں دی گئیں نجی سیکیورٹی کمپنی کے عملے پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے کہا کہ 2 لاکھ دس ہزار  بقایا پیسے مانگنے پر عملے کی جانب سے مسلسل دباؤ اور دھمکیوں کا سامنا ہے، جس سے ہماری جان کو خطرات لاحق ہیں،سیکیورٹی انچارج دیدار علی نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر اس معاملے کی شفاف تحقیقات کروائیں، تاکہ نہ صرف ان کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے بلکہ انہیں تنخواہیں فراہم کی جائیں

Comments are closed.