کراچی میں گھگھر پھاٹک کے مقام پر ٹرین حادثے میں ایک خاتون جاں بحق اور ایک زخمی ہوگئی، واقعہ ٹریک کراس کرنے کے دوران پیش آیا

17

کراچی رپورٹ میر علی اکبر بنگوار

تفصيلات کے مطابق کراچی میں ضلع ملیر کے علاقے گھگھر پھاٹک کے مقام پر ریلوے ٹریک کو کراس کرنے کے دوران ٹرین کی راہگیر خواتین کو ٹکر لگنے کے باعث 30 سالا خاتون موقع پر جاں بحق جب ایک خاتون زخمی ہو گئی، زخمی خاتون اور لاش کو جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا زخمی خاتون کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے دوسری جانب علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ گھگھر پھاٹک کے مقام پر ریلوے ٹریک کو گیٹ نہ ہونے کے باعث ٹرین حادثات روز کے معمول بن گئے ہیں

Comments are closed.