چینی وزیر خارجہ 10 جولائی کو آسیان پلس وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شرکت کریں گے

23

بیجنگ۔8جولائی چین کے وزیر خارجہ وانگ یی 10 سے 11 جولائی تک ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں ہنے والے آسیان پلس وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔ شنہوا کے مطابق یہ بات چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے منگل کو بتائی۔

انہوں نے کہا کہ چینی وزیر خارجہ و چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن وانگ یی چین-آسیان وزرائے خارجہ کے اجلاس، آسیان پلس تھری (چین، جاپان، جمہوریہ کوریا) کے وزرائے خارجہ کے اجلاس، مشرقی ایشیا سربراہی اجلاس کے وزرائے خارجہ اجلاس اور آسیان علاقائی فورم کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شرکت کریں گے

Comments are closed.