گلگت بلتستان: حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کی 26ویں برسی ضلع غذر میں عقیدت و احترام سے منائی گئی

20

اس موقع پر اعلیٰ عسکری قیادت بشمول کمانڈر ایف سی این اے نے شہید کے مزار پر حاضری دی، سلامی پیش کی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔

برسی کی اس پُر وقار تقریب میں عسکری قیادت کے ساتھ ساتھ سول حکام، غازی، شہداء کے اہلِ خانہ اور عوام کی بڑی تعداد بھی شریک ہوئی۔ شرکاء نے شہید کی قربانی کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور اُن کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔

کمانڈر ایف سی این اے نے اس موقع پر کہا کہ لالک جان شہید کا جذبہ حب الوطنی، جرأت اور قربانی آنے والی نسلوں کے لیے مشعلِ راہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہداء کی قربانیاں قومی سلامتی اور وقار کی ضامن ہیں، اور ان کے مقدس لہو کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان کی مسلح افواج اپنے عظیم شہداء کے اہلِ خانہ کے ساتھ ہر لمحہ کھڑی ہیں اور ہمیشہ کھڑی رہیں گی۔

اس موقع پر کمانڈر ایف سی این اے نے شہید کے اہلِ خانہ اور غازیوں سے ملاقات کی، ان کی عظیم قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا، اور ان کے عزم و حوصلے کو سراہا۔

Comments are closed.