پاکستانتازہ ترین

سانحہ دریائے سوات کے شہداء کے لواحقین سے وفاقی وزیر و صدر پاکستان مسلم لیگ ن خیبرپختونخوا انجینئر امیر مقام کی تعزیت

مردان – 4 جولائی:
وفاقی وزیر و صدر مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا انجینئر امیر مقام نے مردان کے علاقے رستم، نوا کلی میں سانحہ دریائے سوات کے شہداء ، نذیر احمد کے بیٹے اور شفقت کے بھائی کی شہادت پر اپنی طرف سے اور وزیراعظم شہبازشریف کیطرف سے لواحقین سے ملاقات کی، فاتحہ خوانی کی اور دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ سوات کا یہ افسوسناک سانحہ ناقابلِ بیان دکھ کا باعث ہے۔ کئی گھنٹے دریا میں پھنسے رہنے کے باوجود کوئی ریسکیو ٹیم نہ پہنچ سکی، جو صوبائی حکومت کی مکمل ناکامی اور نااہلی کا ثبوت ہے، جس پر پورے صوبے بالخصوص سوات کے عوام کیطرف سے معزرت خواہ ہوں۔

وفاقی وزیر نے اس موقع پر ان تین افراد سے بھی ملاقات کی جنہیں مقامی رضاکار محمد ہلال نے بہادری اور جرأت مندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی مدد آپ کے تحت بچایا۔
انجینئر امیر مقام نے اپنی طرف سے مالی تعاؤن کیا۔

انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہداء کو بلند درجات عطا فرمائے اور اہلِ خانہ کو صبر و حوصلہ دے۔

اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ ن ضلع مردان کے صدر عنایت باچا ایڈوکیٹ، ضلعی جنرل سیکرٹری و سابقہ ایم پی اے جمشید خان مہمند، ن لیگ اقلیتی ونگ کے صوبائی صدر سریش کمار اور میاں عبدالرحمان سمیت دیگر لیگی عہدیدران و شخصیات موجود تھے۔

Related Articles

Back to top button