گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے تمام ضلعی انتظامیہ کو محرم الحرام کے دوران سخت حفاظتی انتظامات پر عملدرآمد کی ہدایت

کوئٹہ 4 جولائی: گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے تمام ضلعی انتظامیہ کو محرم الحرام کے دوران سخت حفاظتی انتظامات پر عملدرآمد کی ہدایت کی ہے۔ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں عبادت گاہوں، امام بارگاہوں اور جلوسوں کے ارد گرد سیکورٹی بڑھانے کے انتظامات کریں اور متعلقہ ادارے ایک دوسرے کے ساتھ مربوط روابط بڑھائیں. ضلعی انتظامیہ اور پولیس افسران کسی بھی ممکنہ مسائل کو فوری طور پر حل کرنے کے لیے ہمہ وقت چوکس رہیں اور خود حفاظتی انتظامات کی کڑی نگرانی کریں تاکہ عاشورہ کی تقریبات اور جلوسوں کیلئے محفوظ ماحول کو یقینی بنایا جا سکے۔ اپنے ایک بیان گورنر بلوچستان نے توقع ظاہر کی کہ وہ 8، 9 اور 10 محرم کو عاشورہ کی مجالس اور جلوسوں کی حفاظت کیلئے اضافی نفری تعینات کر کے حفاظتی اقدامات مزید سخت کیے جائنگے۔ گورنر مندوخیل نے اس بات پر زور دیا کہ ضلعی انتظامیہ اور پولیس افسران کو محرم کے دوران عوام کے تحفظ اور سیکورٹی کو یقینی بنانے کیلئے متحرک اور چوکس رہیں۔انہوں نے سیکورٹی کے انتظامات پر تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی کو سہراتے ہوئے کہا کہ حفاظتی انتظامات اور خاص طور عوام کے جان ومال کے تحفظ پر کسی قسم کی کوتاہی برادشت نہیں کی جائیگی.


