بلوچستان

ضلعی انتظامیہ، پولیس، پاک فوج، ایف سی، اور دیگر ادارے شہریوں کی جان و مال کے تحفظ اور پرامن ماحول کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کیپٹن (ر) مہراللہ بادینی

کوئٹہ 03 جولائی2025: ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کیپٹن (ر) مہراللہ بادینی نے ساتویں محرم الحرام کے موقع پر نکالے جانے والے مرکزی و ذیلی جلوسوں کے سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ، پولیس، پاک فوج، ایف سی، اور دیگر ادارے شہریوں کی جان و مال کے تحفظ اور پرامن ماحول کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ جلوسوں کے تمام روٹس کو کلیئر کر کے سیکیورٹی اداروں کی جانب سے سرچنگ مکمل کی جا چکی ہے جبکہ CCTV کیمروں، واک تھرو گیٹس، اور کنٹرول روم کے ذریعے مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ضلعی انتظامیہ عزاداران کو ہر ممکن سہولیات فراہم کر رہی ہے اور تمام جلوسوں کے منتظمین کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے تاکہ کسی قسم کی پریشانی نہ ہو۔

Related Articles

Back to top button