مئیر میونسپل کارپوریشن استا محمد میر مظفر خان جمالی ڈسٹرکٹ چیئرمین نواب زادہ سالار خان جمالی کا سات محرم الحرام جلوسِ کے روٹس کا معائنہ کیا

استامحمد 3جولائی ۔ مئیر میونسپل کارپوریشن استا محمد میر مظفر خان جمالی ڈسٹرکٹ چیئرمین نواب زادہ سالار خان جمالی کا سات محرم الحرام جلوسِ کے روٹس کا معائنہ کیا میونسپل کارپوریشن محرم الحرام کے عشرہ اول میں عزاداروں کے لیے ہر ممکن اقدامات کو یقینی بنائے گا تمام روٹس پر پانی کے چھڑکاو سمیت لنگر نیاز اور سبیل کا بھی اہتمام کیا جائے گا
نواسہ رسول اور اس کے رفقاء نے جو عالم اسلام کے لیے قربانیاں دی ہیں وہ ہم سب کے لیے مشعل راہ ہیں مئیر میونسپل کارپوریشن استا محمد میر مظفر خان جمالی ڈسٹرکٹ چیئرمین نواب زادہ سالار خان جمالی کا دورے کے موقع پر بات چیت۔
تفصیلات کے مطابق مئیر میونسپل کارپوریشن استامحمد میر مظفر خان جمالی اور ڈسٹرکٹ چیئرمین نوابزادہ سالار خان جمالی کاسات محرم الحرام کے جلوس کے موقع پر امام بارگاہ کثرِ مہدی سے برا?مد ہونے والے جلوس کے مختلف روٹس کا تفصیلی معائنہ کیا۔
اس موقع پر انہوں نے سیکیورٹی، صفائی، روشنی اور دیگر بنیادی سہولیات کا جائزہ لیا تاکہ عزادارانِ حسین کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ ہو معائنے کے دوران معروف عالمِ دین علامہ اکبر حسین زیدی سے بھی ملاقات کی گئی، جس میں جلوس کے پرامن اور باوقار انعقاد کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔میر مظفر خان جمالی نے متعلقہ اداروں کو ہدایت دی کہ محرم الحرام کے جلوسوں اور مجالس کے دوران مکمل سہولیات فراہم کی جائیں اور امن و امان کو یقینی بنایا جائے۔
