• آج کا اخبار
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • شوبز
  • بین الاقوامی
  • بلوچستان
  • پاکستان
  • اہم خبریں
Daily Shal Quetta NewsPaper
No Result
View All Result
No Result
View All Result
Daily Shal Quetta NewsPaper
No Result
View All Result

ڈپٹی کمشنر نصیرآباد منیر احمد خان کاکڑ نے سیلاب متاثرین کے لیے تعمیر کئے گئے 125 تیار گھروں کا افتتاح کردیا

web desk by web desk
July 3, 2025
in بلوچستان
0
ڈپٹی کمشنر نصیرآباد منیر احمد خان کاکڑ نے سیلاب متاثرین کے لیے تعمیر کئے گئے 125 تیار گھروں کا افتتاح کردیا

نصیرآباد3جولائی ۔ڈپٹی کمشنر نصیرآباد منیر احمد خان کاکڑ نے قطر چیئرٹی کی جانب سے تحصیل لانڈھی میں سیلاب متاثرین کے لیے تعمیر کئے گئے 125 تیار گھروں کا افتتاح کرکے متاثرہ خاندانوں کے حوالے کردیئے۔ اس موقع پر قطر چیئرٹی پاکستان کے کنٹری ڈائریکٹر امین عبدالرحمان اور پروجیکٹس کوآرڈینیٹر سلمان نذر بھی موجود تھے۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نصیرآباد منیر احمد خان کاکڑ نے کہا کہ سال 2022 کا تباہ کن سیلاب آج بھی ہماری یادوں میں زندہ ہے جب لاکھوں لوگ اس کی تباہ کاریوں سے متاثر ہوئے۔

 

انہوں نے کہا کہ قطر کی عوام نے مشکل کی اس گھڑی میں پاکستانی عوام کا ساتھ دیا جس پر ہم ان کے مشکور ہیں۔ آج تحصیل لانڈھی کے سیلاب متاثرین کو قطر چیئرٹی کی جانب سے دو کمروں، کچن، بیت الخلا، پانی کی ٹینکیاں اور دیگر بنیادی سہولیات سے مزئین 125 گھر فراہم کئے جا رہے ہیں جو بے گھر افراد کے لیے کسی نعمت سے کم نہیں۔ ڈپٹی کمشنر نصیرآباد نے قطر چیئرٹی پاکستان کے کنٹری ڈائریکٹر امین عبدالرحمان اور دیگر مہمانوں کے ہمراہ ربن کاٹ کر گھروں کا افتتاح کیا اور متاثرین میں گھروں کی چابیاں تقسیم کیں۔ تقریب میں تحصیلدار محبوب علی رند، صداقت بہادر تنیہ، ایس ایچ او غلام سرور لہڑی سمیت دیگر افسران، علاقہ معتبرین اور متاثرین کی بڑی تعداد موجود تھی۔

 

ڈپٹی کمشنر نصیرآباد نے تعمیر شدہ گھروں کا جائزہ لیتے ہوئے اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ متاثرین کو معیاری رہائش کی فراہمی حکومت اور فلاحی اداروں کی مشترکہ کوششوں کا نتیجہ ہے۔مصیبت کی گھڑی میں دکھی انسانیت کی خدمت عمل صالح ہے ضلعی انتظامیہ دکھی انسانیت کی خدمت کرنے والی تمام این جی اوز کی ہر ممکن معاونت کو یقینی بنائے گی تاکہ زیادہ سے زیادہ بہتر معنوں میں لوگوں کی خدمت کی جاسکے۔اس موقع پر متاثرین نے قطر چیئرٹی کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے انہیں چھت فراہم کرکے ان کی زندگیوں میں آسانی پیدا کی۔

Previous Post

بلڈنگ کے شعبے کو جدید تقاضوں کے مطابق استوار کیا جائے کمشنر نصیرآباد ڈویژن معین الرحمن خان

Next Post

ڈپٹی کمشنر نصیرآباد منیر احمد خان کاکڑ نے بیسک ہیلتھ یونٹ لانڈھی اور گورنمنٹ بوائز مڈل اسکول لانڈھی کا دورہ کیا

Next Post
ڈپٹی کمشنر نصیرآباد منیر احمد خان کاکڑ نے بیسک ہیلتھ یونٹ لانڈھی اور گورنمنٹ بوائز مڈل اسکول لانڈھی کا دورہ کیا

ڈپٹی کمشنر نصیرآباد منیر احمد خان کاکڑ نے بیسک ہیلتھ یونٹ لانڈھی اور گورنمنٹ بوائز مڈل اسکول لانڈھی کا دورہ کیا

  • کالمز
  • آج کا اخبار
  • کھیل
  • شوبز
  • بین الاقوامی
  • بلوچستان
  • پاکستان
  • صفحہ اول

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.

No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.