بلوچستان

بلڈنگ کے شعبے کو جدید تقاضوں کے مطابق استوار کیا جائے کمشنر نصیرآباد ڈویژن معین الرحمن خان

نصیرآباد3جولائی ۔کمشنر نصیرآباد ڈویژن معین الرحمن خان نے کہا ہے کہ بلڈنگ کے شعبے کو جدید تقاضوں کے مطابق استوار کیا جائے اور جن اضلاع میں بلڈنگز کے تعمیراتی کام تاخیر کا شکار ہیں انہیں فوری طور پر مکمل کیا جائے تاکہ عوام حکومتی منصوبوں سے فائدہ اٹھا سکیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مواصلات و تعمیرات بلڈنگز کے جاری ترقیاتی منصوبوں کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

 

اجلاس میں ایس ای بلڈنگز ارسلا رند، ایگزیکٹو انجینئرز اکبر علی لاشاری، عرفان علی، عتیق الرحمن، سب ڈویژنل آفیسران عابد علی پہنور، عاشق علی سمیت دیگر افسران موجود تھے۔ اجلاس کے دوران متعلقہ افسران نے کمشنر نصیرآباد ڈویژن کو اپنے اپنے اضلاع میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی۔ کمشنر معین الرحمن خان نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ترقیاتی منصوبے عوامی مفاد کے حامل ہوتے ہیں

 

لہٰذا ان میں معیار پر کسی صورت سمجھوتہ نہ کیا جائے۔ تمام انجینیئرز گورنمنٹ کنٹریکٹرز سے بہترین اور معیاری کام کروائیں تاکہ یہ منصوبے پائیدار ثابت ہوں اور عوام کو دیرپا ریلیف مل سکے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت عوامی مسائل کے حل اور ترقیاتی عمل کو تیز کرنے کے لیے کوشاں ہے اس لیے تعمیراتی شعبے سے منسلک افسران اپنی ذمہ داریاں ایمانداری اور محنت سے انجام دیں تاکہ ترقیاتی اہداف کو بروقت حاصل کیا جا سکے۔

Related Articles

Back to top button