
ڈپٹی کمشنر دُکی محمد نعیم خان نے متوقع مون سون بارشوں کے پیش نظر ناصر آباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے برساتی پانی کے بہاؤ کے نالوں اور راستوں کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر کمانڈر 87 ونگ محمد حنیف اور چیف آفیسر ڈسٹرکٹ کونسل حاجی محمد اعظم بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔
ڈپٹی کمشنر نے نالوں اور نکاسی آب کے راستوں کی فوری صفائی کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ مون سون بارشوں کے دوران کسی بھی قسم کی رکاوٹ یا پانی جمع ہونے کی صورتحال سے بچنے کے لیے پیشگی اقدامات ناگزیر ہیں۔ انہوں نے چیف آفیسر کو تاکید کی کہ تمام ڈرینج لائنز کو کھلا اور فعال رکھا جائے، اور کچرے یا ملبے کی فوری صفائی کی جائے۔
انہوں نے متعلقہ اداروں کو ہدایت دی کہ تمام مشینری کو الرٹ رکھا جائے، عملے کی حاضری یقینی بنائی جائے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے جامع پلان مرتب کیا جائے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ عوام کی جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے، اور کسی بھی قسم کی غفلت یا لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی۔


