ـڈپٹی کمشنر دکی محمد نعیم خان کی زیر صدارت اینٹی ہیومن ٹریفکنگ اور جبری مشقت کی نگرانی کے لیے ضلعی ویجیلنس کمیٹی کا اجلاس ڈپٹی کمشنر دُکی محمد نعیم خان کی زیر صدارت اینٹی ہیومن ٹریفکنگ اور جبری مشقت کی نگرانی کے لیے ضلعی ویجیلنس کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔ یہ اجلاس چیف سیکریٹری بلوچستان کی ہدایات پر ڈی سیز کانفرنس کے تناظر میں طلب کیا گیا تھا۔اجلاس میں سپرنٹنڈنٹ پولیس عاصم شفیع، ڈپٹی ڈائریکٹر لیبر و مین پاور دُکی/لورالائی، مائنز لیبر ویلفیئر ،زراعت کے نمائندے، صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن، پریس کے نمائندے اور لیبر یونین کے نمائندوں نے شرکت کی۔اجلاس میں انسانی اسمگلنگ، جبری مشقت کے انسداد، متاثرہ افراد کے تحفظ اور متعلقہ اداروں کے درمیان تعاون کو مؤثر بنانے کے لیے اقدامات پر غور کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر دُکی نے شرکاء کو ہدایت کی کہ وہ ان مسائل پر سنجیدگی سے کام کریں اور اپنی رپورٹیں باقاعدگی سے پیش کریں تاکہ ان گھمبیر مسائل کا سدباب کیا جا سکے۔
Check Also
Close


