حکومتِ بلوچستان کی ہدایت پر تحصیلدار رکنی فاضل خان نے گذشتہ دن زلزلہ سے متاثرہ علاقہ رڑکن کا دورہ کیاجہاں پرانہوں نے زلزلہ سے متاثرین میں راشن اور ٹینٹ تقسیم کئے دریں اثنا ڈپٹی کمشنر عبداللہ کھوسہ نے اپنے بیان میں کہا کہ حکومت زلزلہ متاثرین کے ساتھ ہے اور رڑکن چھپر اور رکنی کے زلزلہ سے متاثرہ علاقوں میں نقصانات کا جائزہ لیا جارہا ہے۔اس مصیبت کی گھڑی میں ہم ان متاثرین کی بھرپور مدد کریں گے انہیں تنہا نہیں چھوڑا جائے گا انہوں نے مزید کہا کہ مون سون کی بارشوں کاموسم ہے اس لئے عوام احتیاط کریں اور ندی نالوں کے قریب بسنے والے افراد فوری طور پر کسی محفوظ مقامات کی طرف منتقل ہوجائیں تاکہ بارشی سیلابی ریلوں کا راستہ خالی ہو اور انسان و مال مویشی اس افت سے محفوظ رہیں۔انہوں نے مذید کہا کہ ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لئے حفاظتی اقدامات کئے گئے ہیں خدانخواستہ کہیں کوئی مصیبت پیش آئی تو فوری طور پر ڈی سی کمپلکس میں موجود ایمرجنسی روم سے رابطہ کیا جائے
Related Articles
Check Also
Close


