چیف منسٹر پیکج فار کوئٹہ ڈیویلپمنٹ کے ٹریفک کنٹرول روم اور زرغون روڈ تا ہاکی گراؤنڈ سول ورکس سائٹ کا تعلیمی دورہ کیا، اس موقع پر ٹریفک انجنیئر آرین خان بڑیچ اور سنیر اسسٹنٹ انجنیئر یاسر خان نے انہیں جدید شہری ٹریفک مینجمنٹ سسٹمز اور انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ کے عملی پہلوؤں سے روشناس کرایا گیا؛ اس دوران طلباء نے Cyber City Software کا مشاہدہ کیا، جو گاڑیوں کے نمبر پلیٹ کی شناخت سمیت ٹریفک کی ریئل ٹائم نگرانی، خلاف ورزیوں کی نشاندہی اور ہنگامی صورتحال میں فوری ردعمل کی صلاحیت رکھتا ہے، جبکہ Asset Complaint Management (ACM) System کے ذریعے طلباء نے شکایات کی موثر نگرانی اور سڑکوں سے متعلق اثاثہ جات جیسے اسٹریٹ لائٹس، سولر پینلز اور دیگر ڈھانچوں کی دیکھ بھال کے جدید طریقہ کار کا جائزہ لیا؛ اس کے علاوہ، طلباء نے اسٹروم واٹر ڈرینیج پراجیکٹ کے تحت جاری تعمیراتی کام کا مشاہدہ کیا، جو شہری سیلاب کے خطرات کو کم کرنے اور سڑکوں کو محفوظ بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا؛ اس دورے کا مقصد طلباء کو عملی مشاہدے کے ذریعے اسمارٹ سٹی ڈویلپمنٹ اور جدید شہری خدمات کی افادیت سے آگاہ کرنا تھا، اور ہم BUITEMS کی فیکلٹی و طلباء کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے اس موقع کو علمی و پیشہ ورانہ ترقی کے لیے استعمال کیا۔
Related Articles
Check Also
Close



