بارکھان، موسیٰ خیل میں زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں امدادی ٹیمیں روانہ کی جائے وزیر اعلیٰ بلوچستان پی ڈی ایم اے اور ضلعی سے مسلسل رابطے میں ہوں— سردار عبدالرحمان کھیتران
بارکھان: صوبائی وزیر برائے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ سردار عبدالرحمان کھیتران نے کہا ہے کہ بارکھان اور موسیٰ خیل میں حالیہ زلزلے کے جھٹکوں سے متاثرہ علاقوں کو فوری امدادی ٹیمیں روانہ کر دی گئی ۔
انہوں نے بتایا کہ حکومت بلوچستان، متاثرہ عوام کی ہر ممکن مدد کرے گی۔ امدادی کارروائیوں کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جا چکے ہیں اور ریسکیو و ریلیف ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں روانہ کر دی گئی ہیں۔
سردار کھیتران نے مزید کہا کہ وہ مسلسل وزیر اعلیٰ بلوچستان اور پی ڈی ایم اے (Provincial Disaster Management Authority) اور ضلعی انتظامیہ سے مسلسل رابطے میں ہیں تاکہ متاثرین کو بروقت امداد، طبی سہولیات اور دیگر ضروری سامان مہیا کیا جا سکے۔




