پاکستانتازہ ترین

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے خیبرپختونخوا اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر عباد اللہ کی ملاقات

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے خیبرپختونخوا اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر عباد اللہ کی ملاقات

ملاقات میں مخصوص نشستوں سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کیبعد حکومت کیجانب سے خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس غیرمعینہ مدت تک ملتوی کرنے پر افسوس کا اظہار کیا گیا

صوبائی حکومت کا خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس غیرمعینہ مدت تک ملتوی کرنا سپریم کورٹ کے فیصلے کی توہین کرنا ہے، ملاقات

خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس ملتوی کرنا صوبائی حکومت کا مخصوص نشستوں سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کو تسلیم کرنے سے انکار ہے، ملاقات

ملاقات میں حالیہ سانحہ سوات حکومتی بے حسی اور نااہلی پر بھی افسوس کا اظہار کیا گیا

گورنر خیبرپختونخوا اور اپوزیشن لیڈر کا سانحہ سوات پر وزیراعلٰی خیبرپختونخوا سے فوری مستعفی ہونیکا مطالبہ

وزیراعلٰی نے سیاحت کا شعبہ اپنے پاس رکھا ہوا ہے، سیاحوں کے ڈوبنے سے ہلاکتوں کے زمہ دار وزیراعلٰی خود ہیں،

ضلعی انتظامی افسران اور ریسکیو اہلکاروں کو معطل کر کے وزیراعلٰی اپنی ذمہ داری سے جان نہیں چھڑوا سکتے ہیں

گورنر خیبر پختونخوا اور اپوزیشن لیڈر کا وزیراعظم سے سوات حادثہ کے جاں بحق افراد کے لواحقین کو مالی امداد فراہم کرنیکا مطالبہ

Related Articles

Back to top button