ڈی آئی جی اسلام آباد محمد جواد طارق کی زیر صدارت محرم الحرام کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس

24

ڈی آئی جی اسلام آباد محمد جواد طارق کی زیر صدارت محرم الحرام کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس

اجلاس میں ایس ایس پی انوسٹی گیشن ، ایس ایس آپریشنز ، زونل ایس پیز ، ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ آوز
کی شرکت۔

ڈی آئی جی اسلام آباد کا افسران کو محرم الحرام کے دوران فول پروف سیکورٹی انتظامات یقینی بنانے کے لیے خصوصی ہدایات۔

محرم الحرام کے پیش نظر حساس مقامات پر پٹرولنگ اور سرچ اینڈ کومنگ آپریشن کرنے کی ہدایت

سیف سٹی کیمروں کے ذریعےجلوسوں کی نگرانی کی جائے، محرم الحرام کے دوران ہوائی فائرنگ پر زیرو ٹالرنس پالیسی ہے، ڈی آئی جی اسلام آباد

جس ایس ایچ او کے علاقے میں ہوائی فائرنگ کی شکایت ملی اس ایس ایچ او کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی ،ڈی آئی جی، محرم الحرام کے دوران موثر روابط کے لیے کمانڈ اینڈ کنٹرول روم کو بھی ایکٹیو کر دیا گیا ہے۔ڈی ائی جی آسلام آباد

شہر بھر کے داخلی اورخارجی راستوں کے ساتھ ساتھ عبادتگاہوں اور امام بارگاہوں پر سخت چیکنگ کو یقینی بنایا جائے، محمد جواد طارق

شہر بھر میں سرویلنس اور مانیٹرنگ کے نظام کو بہتر بنایا جائے،ڈی آئی جی اسلام آباد

مجالس اور جلوسوں میں شامل ہونے والے عزاداروں کو میٹل ڈیٹیکٹر سے چیک کیا جائے ، محمد جواد طارق

محرم الحرام میں ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لئے ٹریفک پولیس کے افسران 24/7 فرائض کی انجام دہی میں مصروف رہیں گے ۔ ڈی آئی جی اسلام آباد

شہریوں کی جان و مال کی حفاظت اور ان کو ہر سہولت مہیا کرنا اولین ترجیح ہے۔ آئی جی اسلام آباد محمد جواد طارق

Comments are closed.