ڈپٹی کمشنر جعفرآباد خالد خان کے احکامات کی روشنی میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جعفرآباد خلیل احمد نے مختلف سرکاری محکموں بشمول لائیو اسٹاک، سوشل ویلفیئر، اسپورٹس اور زکوٰۃ کے دفاتر کا اچانک دورہ کیا

23

جعفرآباد 23جون: ڈپٹی کمشنر جعفرآباد خالد خان کے احکامات کی روشنی میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جعفرآباد خلیل احمد نے مختلف سرکاری محکموں بشمول لائیو اسٹاک، سوشل ویلفیئر، اسپورٹس اور زکوٰۃ کے دفاتر کا اچانک دورہ کیا۔ دورے کے دوران انہوں نے ان دفاتر میں افسران و عملے کی حاضری رجسٹر کا تفصیلی جائزہ لیا اور حاضری کی صورتحال کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تمام افسران اور ملازمین اپنی جائے تعیناتی پر حاضری کو یقینی بنائیں، سرکاری دفاتر میں عوامی مسائل کے فوری حل کے لیے موجودگی اور مستعدی ناگزیر ہے۔ انہوں نے واضح الفاظ میں ہدایت کی کہ سرکاری ملازمین مفاد عامہ کو مدنظر رکھتے ہوئے ذمہ داری سے اپنے فرائض سرانجام دیں اور دفتر میں وقت پر حاضری کو یقینی بنائیں تاکہ سائلین کو درپیش مشکلات بروقت دور کی جا سکیں۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر خلیل احمد نے سختی سے کہا کہ غیر حاضر عملے کے خلاف فوری طور پر سخت تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور فرائض سے غفلت یا کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ضلعی انتظامیہ عوام کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے اور اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی یا غفلت کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

Comments are closed.