گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ڈائریکٹر جنرل نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) خالد عنایت اللہ خان کی گورنر ہاوس میں ملاقات

24

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ڈائریکٹر جنرل نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) خالد عنایت اللہ خان کی گورنر ہاوس میں ملاقات

ملاقات میں ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقوں پنیالہ اور کڑی خیسور میں نادرا سنٹرز کے قیام اور نادر آفس پہاڑپور میں پاسپورٹ کاؤنٹر کے قیام کی پیش رفت پر تبادلہ خیال

عاشورہ کے بعد مذکورہ علاقوں میں نادرا سنٹرز اور پاسپورٹ کاؤنٹر کا باقاعدہ افتتاح کیا جائے گا

نادرا کے اس اقدام سے ڈی آئی خان کی دیہی آبادی کو نادرا اور پاسپورٹ آفس سے جڑے معاملات میں انتہائی آسانی ہو گی، فیصل کریم کنڈی

صوبہ بھر میں عوام کو نادرا اور پاسپورٹ سے جڑے معاملات میں حائل مشکلات کا خاتمہ یقینی بنانا ہے، فیصل کریم کنڈی

ملاقات میں صوبے کے دور دراز علاقوں کے شہریوں بالخصوص بزرگ شہریوں کو شناختی کارڈز کے حصول میں درپیش مشکلات پر گفتگو کی گئی

صوبہ بھر میں عوامی مسائل کے حل اور شناختی کارڈ کا حصول آسان بنایا جائے، فیصل کریم کنڈی

Comments are closed.