جمعیت علماء اسلام کی جانب سے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ اور ٹرانسفارمر کی تبدیلی کے لئے ایکس ای این سیپکو کی آفس کے باہر احتجاجی مظاہرہ
میرپور ماتھیلو: جمعیت علماء اسلام کی جانب سے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ اور ٹرانسفارمر کی تبدیلی کے لئے ایکس ای این سیپکو کی آفس کے باہر احتجاجی مظاہرہ ،تفصیلات کے مطابق سیپکو میرپور ماتھیلو کی جانب غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف جمعیت علماء اسلام کی جانب سے سیپکو آفس کے باہر احتجاجی مظاہرہ کر کے دہرنا دیا گیا اس موقع پر مولانا عبدالغفار چاچڑ، نعمت اللہ کولاچی، و دیگر کا کہنا تھا کہ قیامت خیز گرمی میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے دوسری جانب رینجرز کالونی و دیگر علاقوں میں جلے ہوئے ٹرانسفارمر دو ہفتے گزرنے کے باوجود تبدیل نہیں کئے جا رہے ہیں جس وجہ سے علاقہ مکین شدید مشکلات کا شکار ہیں انہوں نے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ ختم کی جائے اور ناکارہ ٹرانسفارمر تبدیل کئے جائیں بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ وسیع کیا جائے گا
Comments are closed.