وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال کو اسلامی دنیا کی معروف تنظیم آئی سی ای ایس سی او مراکوکی جناب سے لائف ٹائم اچیومنٹ میڈل آف آنر سے نوازا گیا
میرپور ماتھیلو. آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین کی جانب سے سکھر میں قتل ہونے والے سیپکو لائن سپریٹیڈنٹ کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف احتجاجی مظاہرہ، تفصیلات کے مطابق سکھر میں دن دہاڑے قتل ہونے والے سیپکو ملازم فہیم سمیجو کے قتل کے خلاف آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین میرپور ماتھیلو کی جانب سے ریلی نکال کر احتجاجی مظاہرہ کیا اس موقع پر عبدالوحید میرانی ،غلام رسول کلوڑ و دیگر کا کہنا تھا کہ کھلم کھلا دہشتگردی ہے کہ سیپکو کے ملازم کو بے گناہ قتل کیا گیا ہے لیکن دو روز گذرنے کے باوجود پولیس قتل میں ملوث افراد کے خلاف کاروائی نہیں کر سکی ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر قتل میں ملوث ملزمان کے خلاف کاروائی کی جائے بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ وسیع کیا جائے گا
Comments are closed.