قائد عوام یونیورسٹی نوابشاہ کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سلیم رضا سمون کو ویٹرنری یونیورسٹی سکرنڈ کے وائس چانسلر کا اضافی چارج دے دیا گیا ہے

22

قائد عوام یونیورسٹی نوابشاہ کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سلیم رضا سمون کو ویٹرنری یونیورسٹی سکرنڈ کے وائس چانسلر کا اضافی چارج دے دیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ کی منظوری کے بعد سیکریٹری یونیورسٹیز اینڈ بورڈز ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے مراسلہ جاری کردیا گیا۔ وزیراعلیٰ سندھ کی منظوری کے بعد قائد عوام یونیورسٹی آف انجینئرنگ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نوابشاہ کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سلیم رضا سمون کو شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز یونیورسٹی سکرنڈ کے وائس چانسلر کا اضافی چارج دے دیا گیا ہے۔ ریگولر وائس چانسلر کی تعیناتی تک پروفیسر ڈاکٹر سلیم رضا سمون کو ویٹرنری یونیورسٹی سکرنڈ کے وائس چانسلر کا اضافی چارج دے دیا گیا ہے۔ ایسا خط سیکرٹری یونیورسٹیز اینڈ بورڈز ڈیپارٹمنٹ سندھ نے جاری کیا ہے۔ واضح رہے کہ ویٹرنری یونیورسٹی کے وائس چانسلر کی سیٹ ایک ماہ سے خالی تھی جس کا اضافی چارج قائد عوام یونیورسٹی نوابشاہ کے وائس چانسلر سلیم رضا سمون کو دے دیا گیا ہے۔ جس کا چارج آج وائس چانسلر سلیم رضا سامون سنبھالیں گے۔

سکرنڈ رپورٹ راج کماراواد

Comments are closed.